منگلورو: خواتین کے ساتھ جنسی ہراسانی اور فلم سازی کا ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th September 2018, 12:04 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 24؍ستمبر (ایس او نیوز) خواتین کو بہلا پھسلا کر اپنے جا ل میں پھانسنے کے بعد ان کے ساتھ جنسی ہراسانی کرتے وقت فلم بنانے کے الزام میں ایک شخص کو کدری پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ فی الحال ویاسا نگر میں مقیم کیرالہ کا شہری ہے اور اس کی عمر 45سال ہے۔ وہ نوجوان خواتین کو اپنی باتوں سے جال میں پھانس لیتا تھا پھر انہیں اپنے گھر لے جاکر ان کے ساتھ جنسی حرکتیں کرتاتھا۔ اور اس کی فلم بھی بنالیتا تھا۔ ایک نوجوان خاتون نے شہر کی ایک سوشیل ورکر خاتون سے اس کا تذکرہ کیا تو اس سوشیل ورکر خاتون نے مذکورہ شخص سے رابطہ کرکے بڑے دلکش انداز میں بات چیت کی اور اس سے قربت پید اکرنے میں کامیاب ہوگئی۔لیکن اب کی بار وہ شخص اس خاتون کے جال میں پھنس چکا تھا کیونکہ اس خاتون نے پہلے سے ہی پولیس کواس کی اطلاع دے  رکھی تھی۔ خاتون کی طرف سے اشارہ ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس شخص کو گرفتار کرلیا ۔اس کے بعد کدری پولیس نے اس کیس کو مزید تحقیقات کے لئے برکے پولیس اسٹیشن کے حوالے کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی