منگلورو: ملیشیائی باشندے کو ملا ’آدھار کارڈ‘۔ایک کنڑا روزنامے نے اسے قرار دیا ملک سے غداری کا معاملہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st January 2018, 1:02 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو،30؍جنوری (ایس او نیوز) ایک ملیشیائی باشندے کو ہندوستانی باشندے کے طور پر آدھار کارڈفراہم کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں سیاسی پارٹی کے نمائندے کی مداخلت اور سرکاری افسران کی ملی بھگت ہونے کا شبہ کیا جارہا ہے۔

ایک کنڑا روزنامہ کے ذریعے اس معاملے کو بہت بڑا مسئلہ اور دیش کے ساتھ غداری کی مثال بناکرسامنے لایا گیا ہے۔بات بس اتنی ہے کہ ملیشیائی باشندہ ’ہوو ژیانگ مینگ ‘کوجوکہ تعلیم حاصل کرنے کی ویزا پر منگلوروکے ایک اپارٹمنٹ میں مقیم ہے، منگلورو کے پتے پر آدھار کارڈ فراہم کیا گیا ہے ۔ عام خیال یہ ہے کہ آدھار کارڈ ہندوستانی باشندوں کو ہی فراہم کیا جاتا ہے۔جبکہ قانون کے مطابق ایک متعینہ مدت تک ہندوستان میں قیام کرنے والے غیر ملکیوں کوبھی آدھار کارڈ فراہم کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ یہ کارڈ کسی کے ہندوستانی باشندہ ہونے کاثبوت نہیں ہے۔ 

ہوو ژیانگ مینگ کے کارڈ پر اس کے والد کا نام’ہوو ڈیانگ کی یونگ‘اورپتہ نمبر 012بالمٹا روڈ مہاراجہ ریسیڈنسی ، ہمپن کٹا منگلورو لکھا ہواہے۔ حالانکہ باپ اور بیٹے کے نام سے ہی ظاہر ہورہا ہے کہ یہ ہندوستانی باشندہ نہیں بلکہ کوئی غیر ملکی ہے۔اس آدھار کارڈ کا رجسٹریشن ’منگلورو وَن ‘ نامی مرکز سے کیاگیا ہے۔جسے اخبار نے بہت بڑا مسئلہ بناکر پیش کیاہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق کچھ دنوں پہلے ہمپن کٹا کے اس اپارٹمنٹ میں ایک خاتون آئی تھی، جو وہا ں پر رہائش پزیر کسی شخص کا آدھار کارڈ بنانے کی بات کہہ رہی تھی،لیکن سیکیوریٹی گارڈ نے اسے اپارٹمنٹ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ تب ایک مقامی سیاسی لیڈر نے سیکیوریٹی گارڈ سے فون پر بات کی اورکہا کہ اس خاتون کو اندر جانے اور آدھار کارڈ بنانے کی اجازت دے کیونکہ وہ سیاسی پارٹی کے لئے کام کررہی ہے۔ اس سیاسی لیڈر کی ہدایت پر سیکیوریٹی گارڈ نے عمل کیااوروہ خاتون اپارٹمنٹ کے اندر چلی گئی۔شبہ ہے کہ مذکورہ خاتون ہی کی مدد سے ہی ’ہوو ژیانگ مینگ ‘اپنا آدھار کارڈ بنوانے میں کامیاب ہواہوگا۔ مگر یہ فون کال کس سیاسی پارٹی سے وابستہ کس لیڈر نے کی تھی؟ اور وہ خاتون کون تھی؟ اس کے بارے میں ابھی کوئی انکشاف سامنے نہیں آیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔