منگلورو:باپ کے قاتل بیٹے کوعدالت نے سنائی عمر قید کی سزا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th October 2018, 12:06 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو11؍اکتوبر (ایس او نیوز) شہر کے پرنسپال ڈسٹرکٹ سیشنس کورٹ نے اپنے باپ کے قتل میں ملوث ایک بیٹے کو عمر قیداور جرمانہ کی سزاسنائی ہے۔

تعزیرات ہندکی دفعہ 302کے تحت مجرم قراردئے جانے والے ڈولفی گوویز نے 14اپریل 2017کو اپنے باپ پال گوویز(83سال) اور اپنے بھائی اسٹینی گوویز(54سال) پر قاتلانہ حملہ کیا تھاجس میں پال کی جان چلی گئی تھی او راسٹینی گوویززخمی ہوگیا تھا۔موڈبیدری پولیس انسپکٹر رامچندرا نائک نے تحقیقات کے بعد چارج شیٹ داخل کی تھی۔

عدالت میں گواہوں کے بیانات درج ہونے اور سماعت مکمل ہونے کے بعدجج کڈالور ستیہ نارائن اچاریہ نے فصلہ سناتے ہوئے باپ کے قتل کے عمر قید اور دس ہزار روپے جرمانہ کا حکم دیا ۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید چھ ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی۔ اس کے علاوہ بھائی پر حملے کے لئے دفعہ 307 کے تحت دس سال قید اور دس ہزار روپے جرمانہ کے علاوہ شہادت مٹانے کے لئے دفعہ ۲۰۱ کے تحت دس سال قید اور دس ہزارروپے جرمانہ کی سزاسنائی گئی ہے ۔ ساتھ ہی ڈولفی کو یہ حکم بھی دیا گیا ہے کہ اپنے بھائی اسٹینی گوویز کو پچاس ہزار روپے کا معاوضہ بھی ادا کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔