قصائی خانے کے مسئلے پر وزیر اعظم سے رجوع کروں گا۔گؤ شالا کے لئے بھی فنڈ طلب کروں گا۔ وزیر یوٹی قادر کا بیان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2018, 7:38 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو16؍اکتوبر (ایس او نیوز) سمارٹ سٹی منصوبے کے تحت کدرولی میں تعمیر ہونے والے قصائی خانے پر جو تنازعہ بی جے پی اور ہندو تنظیموں نے کھڑا کیا ہے اس پرضلع انچارج وزیریوٹی قاد ر نے ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیرا عظم نریندر مودی اور شہری ترقیات کے وزیر کو مراسلہ بھیج کر قصائی خانے کی تعمیر کے تعلق سے اجازت اور واضح ہدایات طلب کروں گا۔

ضلع انچارج وزیر قادرکا کہنا تھا کہ :’’ صفائی اور حفظان صحت کو دھیان میں رکھ کرکدرولی میں 15کروڑ لاگت سے ایک جدید سہولتوں والا قصائی خانہ تعمیر کرنے کی تجویز سمارٹ سٹی منصوبے کے تحت بھیجی گئی تھی۔مگر اپوزیشن کی طرف سے اس پر حد سے زیادہ تنقید کی جارہی ہے جس سے مجھے بڑا دکھ ہوا ہے۔منتخب عوامی نمائندوں کو اس طرح الزام تراشی نہیں کرنی چاہیے تھی۔اس لئے میں وزیر اعظم اور وزیر شہری ترقیات کو مراسلہ بھیج کر ان سے قصائی خانے کے مسئلے پر واضح ہدایات اور اجازت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میں اس مراسلے میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت گؤ شالا بنانے کی بھی گنجائش نکالنے کے بارے میں ان سے دریافت کروں گا ۔

وزیر موصوف نے کہا کہ زمینوں سے متعلق کنورژن کے بہت سارے مسائل موجود ہیں۔اس مسئلے پر ہم نے ریوینیو منسٹر اور اربن ڈیولپمنٹ سیکریٹری کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 12نومبر کو ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ’ریوینیو عدالت‘ منعقد کریں گے اور مسائل کو فوری طور پرحل کردیا جائے گا۔اس کے علاوہ ہم نے ڈی سی کو ہدایت دی ہے کہ12نومبر کو ریوینیو عدالت کے انعقاد سے پہلے تحصیلداراور سرویئر کی موجودگی میں تعلقہ سطح پر عدالتیں منعقد کی جائیں اور چھوٹے موٹے مسائل حل کرلیے جائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...