کلّڈکا تشدد کے پس منظر میں جنوبی کینرا کے چار تعلقہ جات میں امتناعی احکامات کی توسیع
منگلورو،15؍جون (ایس او نیوز)کلڈکا میں ہوئے پرتشدد واقعات کے پس منظر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر قابو پانے کے لئے ضلع انتظامیہ نے جنوبی کینرا کے چار تعلقہ جات میں امتناعی احکامات21جون تک جاری کردئے ہیں۔
ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرجگدیش کے حکم کے مطابق بنٹوال، پتور، بیلتھنگڈی اور سولیا میں دفعہ 144کا نفاذ رہے گا جس کے تحت چار سے زیادہ افراد کا ایک مقام پر جمع ہونا، جلسے جلوس اور احتجاج وغیرہ کرنا ممنوع ہوگا۔