منگلورو میں گیم کھیلتے وقت نیا موبائل پھٹ پڑا۔ خوش قسمتی سے مالک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th April 2018, 8:34 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 8؍اپریل (ایس او نیوز) یہاں سے قریب فرنگی پیٹ میں شارق نامی نوجوان کا نیا iVoomi Me3Sنامی موبائل فوناچانک پھٹ پڑامگر خوش قسمتی سے شارق کو کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔

شارق کے بیان کے مطابق اس نے مذکورہ فون 6,499روپے کی قیمت پر آن لائن خریداتھا۔جب وہ اس پر ڈاؤن لوڈ کیا گیا گیم کھیل رہا تھا تو فون کے چارجنگ پوائنٹ سے چنگاریاں نکلنے لگیں۔ اس نے فوراً اس فون کو زمین پر پھینکا اور ذرافاصلے پر جاکرکھڑا ہوگیا۔ تھوڑی دیر میں ہی فون دھماکے سے پھٹ پڑا اوراس میں آگ لگ گئی۔جس کی وجہ سے پورا فون تباہ ہوگیا۔ شارق کا کہنا ہے کہ اس نے دوسرے فون سے اس منظر کا ویڈیوبنالیا ہے اور ویڈیو کلپ کمپنی کو بھیج دی ہے۔کمپنی اگر مناسب جواب نہیں دیتی ہے تو پھروہ کنزیومر کورٹ میں معاملہ درج کرنے والا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی