یکم اپریل سے منگلورو ایئر پورٹ پر انٹرنیشنل مسافروں کے لئے ای ۔ویز اکی سہولت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th March 2017, 11:50 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو29؍مارچ (ایس او نیوز) منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ڈائریکٹر مسٹر جے ٹی رادھا کرشنن نے بتا یا ہے کہ یکم اپریل سے منگلورو ایئر پورٹ پر انٹرنیشنل مسافروں کے لئے ای ۔ویزا کی سہولت شروع ہوجائے گی۔ مینگلور میں اس سہولت کے ساتھ مینگلور ائرپورٹ ریاست کرناٹک کا دوسرا ائرپورٹ ہوگا جہاں ای ویزا کی سہولت ہوگی۔ اس سے پہلے یہ سہولت  کرناٹکا میں صرف بنگلورو ایئر پورٹ پر ہی  مہیا تھی، اور  ای ۔ویزا کے ساتھ منگلورو کا سفر کرنے والوں کو بنگلورویا ممبئی ایئر پورٹ کے ذریعے سفر کرنا پڑتا تھا۔

مسٹر رادھا کرشنا کے بیان کے مطابق ٹورسٹ ، میڈیکل اور بزنس ویز ا رکھنے والوں کے لئے ای۔ویزا کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ، اس سہولت کا فائدہ اٹھانے والے بیرونی ممالک کے مسافروں کے لئے منگلورو ایئر پورٹ پردو خصوصی کاؤنٹرس کا انتظام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپر ویزا کے ساتھ سفر کرنے والوں کو کلیرنس لینے میں بس کچھ سیکنڈس لگتے تھے، لیکن ای۔ویزا والوں کے لئے کاؤنٹر پرذرا سا زیادہ وقت لگے گا، کیونکہ اس صورت میں مسافر کے فنگر پرنٹس لینا ضروری ہوتا ہے۔ایئر پورٹ کے ذمہ داران نے بتایا کہ مسافروں کودستاویزبآسانی اور جلدی سے چیک کرنے کے لئے اپنی ای۔ویزا کی نقل موبائل میں لانے کے بجائے پرنٹ آؤٹ کی شکل میں لانا بہتر ہوگا۔

خیال رہے کہ مینگلور انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ہفتہ میں چالیس انٹرنیشنل فلائٹس اُترتی  اور پرواز کرتی ہیں۔ یہاں سے دبئی، دمام، دوحہ، بحرین، کویت، مسقط اور ابوظبی کے لئے اُڑانیں بھری جاتی ہیں۔ مینگلور میں روزانہ سات انٹرنیشنل فلائٹس کی پروازیں ہوتی ہیں جس میں تین دبئی کے لئے ہوتی ہیں۔ جبکہ اس ائرپورٹ سے کم و بیش روزانہ پانچ ہزار مسافر سفر کرتے ہیں جس میں ڈومیسٹک مسافر بھی شامل ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...