منگلورو میں موسلادھار برسات سے سڑکیں ندیوں میں تبدیل؛ سنیچر کو اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th August 2018, 9:54 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو1 11/؍اگست (ایس او نیوز) شہر میں لگاتار اور زبردست بارش ہونے کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب ہوگئے ہیں اور اکثر سڑکیں ندیوں او رتالابوں میں تبدیل ہوگئی ہیں ، جس کی وجہ سے عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

بھاری بارش کو دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے سنیچر کو سبھی اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

مسلسل بارش سے جمعہ کو مینگلور کے مالیمار روڈ پر  اس قدر پانی جمع ہوگیا تھا کہ کچھ گھنٹوں تک اس پر چلنا پھرنا یا موٹر گاڑیاں دوڑانا ممکن نہیں تھا۔کچھ ایسی ہی حالت کوٹارا چوکی کے مین روڈس کی تھی جہاں پانی جمع ہونے سے سڑک نظر ہی نہیں آرہی تھی۔کئی سڑکوں تک گھٹنوں سے اوپر تک پانی جمع ہوگیا جس سے وہاں سے گزرنے والوں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کئی جگہ ٹریفک جام کی کیفیت پید ا ہوگئی۔

برسات کا پانی سڑکوں کے ساتھ ساتھ کچھ گھروں کے کمپاونڈس میں بھی گھس گیا۔اس کے علاوہ ان علاقوں میں ڈرینیج سے بھی پانی ابلنا شروع ہوگیا جو عوام کے لئے مزید مصیبت کا سبب بن گیا ۔اس علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی اس قسم کی صورتحال پید ا ہوچکی ہے مگر عوامی منتخب نمائندوں نے اس سلسلے میں تدارک کرنے کے لئے کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی۔برساتی پانی جمع ہونے سے روکنے اور ڈرینیج کے مسائل حل کرنے کے جو وعدے سیاسی لیڈروں نے کیے تھے وہ بس وعدوں کی حد تک ہی رہے۔

دوسری طرف دھرمستھلا میں نیتراوتی ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہنے لگی ہے۔سڑکوں پر سیلابی پانی کی وجہ سے دھرمستھلا آنے والے بھکتوں کو بڑی پریشانی سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ جمعہ کو  دوپہر سے بارش تیز ہوجانے اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے اسکولی بچوں کے لئے گھر واپس لوٹنا دشوار کن مسئلہ بن گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔