بجلیوں اور بادل کی گھن گرج کے ساتھ ساحلی علاقے میں زورداربارش۔ایک شخص ہلاک ۔ مکانات کو نقصان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th May 2018, 1:51 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو29؍مئی (ایس او نیوز)سنیچر کی رات سے پیر کے دن دیر رات تک ساحلی علاقے میں بجلیوں اور بادل کی گھن گرج کے ساتھ زبردست بارش ہوئی ہے۔ جس کے دوران بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

بتایا گیا  ہے کہ پتور کے نیلیاڈی کا رہنے والا پروین ڈیسوزا س وقت موت کا شکارہوگیا جب وہ زوردار دھماکے سے گرنے والی آسمانی بجلی کی زد میں آگیا۔اس کے علاوہ سولیا کے قریب سرینواس نامی ایک شخص کا مکان بجلی گرنے سے بری طرح تباہ ہوگیا ہے، جس کے نقصان کا اندازہ پانچ لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔پڈیل علاقے میں مزید دو گھروں کو بجلی کے وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔جبکہ ہوساانگڈی میں بھاری بارش کی وجہ سے ایک مکان کو نقصان ہونے کی خبر ہے۔ کاڈی اڈیا وارا میں بجلی گرنے سے دو جانور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔پتور ہی کے بیٹمپاڈی میں تین مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے دی گئی ہے۔



موصولہ رپورٹ کے مطابق اڈپی ڈسٹرکٹ میں سیکڑوں بجلی کھمبے اکھڑ کر زمین بوس  ہوگئے ہیں۔جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی میں رکاوٹیں پید ا ہوگئی ہیں۔کارکلا میں 35اور اڈپی میں 37گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔بعض جگہوں پر گھروں کے اندر بارش کا پانی گھس آنے کی بھی خبریں ملی ہیں۔

موسم کی پیشن  گوئی کرنے والے ایک نجی ادارےSkymetکے مطابق 28مئی کو پیر کے دن مانسون کی ہوائیں کیرالہ میں داخل ہوگئی ہیں۔جبکہ انڈین میٹیریو لوجیکل ڈپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مانسون باضابطہ طور پر منگل کے دن کیرالہ میں داخل ہوگا۔

زبردست بارش کی وجہ سے اڈپی میں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل۔ادیاور میں اسکولوں کو چھٹی

آج صبح سے منگلورو اور اڈپی ضلع میں بہت ہی تیز اورموسلا دھار بارش کی وجہ سے عام زندگی بڑی حد تک متاثر ہوئی ہے۔منگل کی صبح میں گھنے بادلوں کے ساتھ یہاں پچھلے کچھ دو دنوں سے ہونے والی برسات میں تیزی آگئی۔شہر کی سڑکیں ندیوں اور تالابوں میں تبدیل ہوگئیں۔ درختوں کے زمین سے اکھڑ کر گرنے سے ٹریفک میں خلل واقع ہوگیا ۔سڑکوں پر موٹر گاڑیا ں ڈوبتی ہوئی دیکھی گئیں۔

عمارتوں اور کمپاونڈ کی دیواروں کو نقصان پہنچاہے۔ابتدائی بارش کی وجہ سے ہی ایسی صورتحال پید اہوئی ہے کہ عام زندگی بری طرح متاثرہوگئی ہے۔ اُدیاور میں برسات اور طوفانی ہواؤں کے درمیان ایک بہت بڑا پیپل کا درخت جڑ سے اکھڑ کر زمین بوس ہوگیا ۔ محکمہ جنگلات کے افسر نے بتایا کہ اڈپی کے امبلپاڈی، ادیاوراور برماور میں کئی درخت اکھڑ کر گر گئے ہیں۔ادیاور میں بارش کی وجہ سے سیلابی حالت دیکھتے ہوئے اسکولوں کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشن  گوئی کے مطابق کیر الہ اور ساحلی کرناٹکا میں مانسون کا موسم دستک دے چکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...