منگلورو:زیر سماعت قیدی کو جیل کے اندر گانجہ فراہم کرنے کی کوشش۔ ایک لڑکی گرفتار
منگلورو12؍اکتوبر( ایس او نیوز) منگلوروسٹی کرائم برانچ پولیس نے جیل کے اندر زیرسماعت قیدی کو گانجہ فراہم کرنے کی کوشش کرنے والی ایک نوجوان لڑکی کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 20گرام گانجہ اور موبائل فون ضبط کرلیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ لڑکی زیر سماعت قیدی مصطفی سے ملاقات کے لئے آئی ہوئی تھی۔ اس دوران اس نے ممنوعہ نشہ آور گانجہ قیدی کو دینے کی کوشش کی تو سی سی بی پولیس کی ٹیم نے اسے گرفتار کرلیا۔ سی سی بی انسپکٹر شانتا رام ، پی ایس آئی شیام سندر اور دیگر اہلکاروں نے اس مہم میں حصہ لیا۔ گرفتار لڑکی کو ضبط شدہ گانجہ اور موبائل فون سمیت مزید تحقیقات کے لئے برکے پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیاگیا۔