یہ رہی چوروں کی دیدہ دلیری! آئی جی پی بنگلے کے احاطے سے ہی دن دہاڑے صندل کا درخت غائب کردیا!

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd August 2017, 10:44 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو ،21؍اگست (ایس او نیوز)منگلورو سے ملنے والی ایک چونکا دینے والی اطلاع کے مطابق صندل کی لکڑ ی کے اسمگلروں نے ایسی ہاتھ کی صفائی دکھائی کہ پولیس ڈپارٹمنٹ کو دن میں تارے نظر آنے لگے ہیں۔کیونکہ صندل چوروں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس (مغربی زون) کے رہائشی بنگلے کے کمپاؤنڈ میں واقع صندل کا درخت دن دہاڑے جڑ سے سمیت اکھاڑ کر غائب کردیا ہے۔حیرت کی بات تو یہ ہے کہ واردات اس علاقے میں انجام دی گئی ہے جسے آئی جی پی کا بنگلہ ہونے کی وجہ سے ہائی سیکیوریٹی زون میں شامل رکھا گیا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ 17اگست کوجس دن ہری شیکھرن نے آئی جی پی کا چارج ہیمنت نمبالکر کو دیا تھا اسی دن چوروں نے پوری دیدہ دلیری سے یہ کارروائی کی ہے ۔اور دوپہر کے وقت اس مختصر وقفے میں انجام دی ہے ،جب ہری شیکھرن نے بنگلہ خالی کیا تھا اور ڈیڑھ دو گھنٹے کے بعدنئے آئی جی پی نمبالکر اس بنگلے میں منتقل ہوگئے تھے ۔ جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ درخت شاید کچھ عرصے قبل وہاں سے چرا لیا گیا ہے۔صندل کے درخت کو اکھاڑ لے جانے کی کارروائی اتنی منصوبہ بندی ، چالاکی اور صفائی سے انجام دی گئی ہے کہ درخت کا نام و نشان یا کوئی شاخ کا چھوٹا موٹا ٹکڑا بھی وہاںآس پاس پڑا ہوا نہیں پایا گیاہے۔

ظاہر سی بات ہے کہ آئی جی پی کے بنگلے والے احاطے سے اگر دن دہاڑے اتنا بڑا درخت اتنی آسانی سے چرایا جاسکتا ہے تو پھر عام آدمی کے جان ومال کے تحفظ کے سلسلے میں فطری طور پرپولیس کی کارکردگی پر سوال نشان لگیں گے ۔ اس واردات کے بعد یہ بات بھی سننے میں آرہی ہے کہ اسی احاطے میں اسے پہلے بھی ایک صندل کا درخت اسی انداز میں چرالیا گیا تھا جب ستیہ نارائن راؤ آئی جی پی کے عہدے پر فائز تھے۔لیکن اس وقت اس واردات کے سلسلے میں عوام کو خبر ہونے نہیں دی گئی تھی۔تازہ واردات کی روشنی میں عوام کا احساس ہے کہ ہیمنت نمبالکر نے اپنا چارج لیتے ہوئے جرائم پر قابو پانے کا جو بھروسہ اپنے پہلے خطاب میں کیا تھایہ اس کا امتحان ہے۔ اس لئے جلد سے جلد مجرموں کی گرفتاری ہونی چاہیے تاکہ پولیس فورس اور خاص کرکے آئی جی پی پر عوام کا اعتماد ڈگمگانے نہ پائے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...