مینگلور میں سابق وزیر پلّم راجو نے کیا ریفائیل معاہدے کے سلسلے میں جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th December 2018, 8:55 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو18؍دسمبر (ایس او نیوز)سابق مرکزی وزیر پلّم راجو نے منگلورو میں میڈیا سے بات چیت کے دوران مطالبہ کیا کہ جنگی ہوائی جہاز ریفائیل کی خریداری میں ہوئی بدعنوانی کے تعلق سے تحقیقات کے لئے جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی تشکیل دی جانی چاہیے ۔ کیونکہ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کی طرف سے داخل کردہ حلفیہ جھوٹے بیان کی بنیاد پر اس معاملے میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

پلّم راجو نے کہاکہ فائٹرجیٹ ہوائی جہازوں کی قیمتوں میں اس قدر اضافے کا آخر سبب کیا ہے اور HALکمپنی کو ہٹاکر ریلائنس کو اس معاہدے میں شریک کرنے کامقصدکیا ہے۔اس کی پوری طرح جانچ ہونی چاہیے۔ہم نے اس قسم کے بہت سے سوالات اٹھائے ہیں جن کے جواب نہیں مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ یہ بات کہی ہے کہ سپریم کورٹ اس کے لئے مناسب فورم نہیں ہے۔ اس لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تحقیقات سے حقائق ملک کے عوام کے سامنے آنے چاہئیں۔

پریس کانفرنس کے موقع پر سابق رکن اسمبلی جے آر لوبو اور دیگر کانگریسی لیڈران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...