زائرین حرم کا پہلا قافلہ مینگلور ائرپورٹ سے حج کے سفر پر روانہ؛ گو رکھشکوں کے حملوں سے تحفظ کی دعاکرنے روشن بیگ کی اپیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th July 2017, 7:30 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو24؍جولائی (ایس او نیوز) منگلورو ایئر پورٹ سے جب زائرین حرم کا پہلا قافلہ سفر حج پر روانہ ہوا تو ان کے لئے منعقدہ الوداعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حج جناب آر روشن بیگ نے عازمین حج سے درخواست کی کہ وہ امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے دعا کریں اور بالخصوص گؤ رکھشا کے نام پر شر پسندوں کی طرف سے کیے جانے والے تشدد سے بے قصور عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے خدا سے دعا کرنا ہرگز نہ بھولیں۔

عازمین حج کے لئے یہ الوداعی اجلاس منگلورو انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے قریب واقع انصار اسکول میں منعقد کیا گیا تھا۔جنوبی کینرا کے قاضی توقعہ احمدموصلیار کی دعا سے جلسے کا آغاز ہوا۔اڈپی کے قاضی ابراہیم موصلیار بیکل نے عازمین سے خطاب کرتے ہوئے خصوصی ہدایات دیں۔ اس موقع پر وزیر حج جناب روش بیگ نے یہ تیقن دلایا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے منگلورومیں مجوزہ حج ہاؤس کی تعمیر آئندہ سال2018کے حج سیزن تک ہوجائے گی۔

عازمین حج کے اس الوداعی اجلاس کی صدارت ایم ایل اے ابھئے چندرا جین نے کی۔اس موقع پرضلع انچارج وزیر رماناتھ رائے ، وزیر غذا یوٹی قادر، اراکین اسمبلی محی الدین باوا، ایوان ڈیسوزا،جنوبی کینرا وقف مشاورتی کاونسل کے صدرایس ایم رشید حاجی،مسلم سنٹرل کمیٹی کے صدر محمد مسعوداور دیگر معززین اسٹیج پر جلوہ افروز تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...