منگلورو: گم شدہ سمیرکاقتل ۔بیوی اوراس کاعاشق بیرون ملک فرار ہوجانے کا شبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th September 2018, 12:45 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو25؍ستمبر(ایس او نیوز) منگلورو کا محمد سمیر(35سال) 13ستمبر کو اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ بنگلورو جانے کے بعد 15ستمبر سے لاپتہ ہوگیا تھا اور بعد میں اس کی لاش تملناڈو کے مدورائے میں دستیاب ہونے کی بات سامنے آئی تھی۔پولیس اور گھر والوں کو شبہ تھاکہ سمیر کو قتل کیا گیا ہے اور اس میں اس کے بیوی کے کردار پر سوال اٹھ رہے تھے۔

اس معاملے میں نیا موڑ یہ آیا ہے کہ مقتول محمد سمیر کی بیوی فردوس اور بنگلورو میں ڈرائیور کا کام کرنے اور کارکلا کا رہنے والا اس کا عاشق آصف دونوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ شبہ کیا جارہ ہے کہ وہ دونوں کسی بیرونی ملک کو فرار ہوگئے ہیں، کیونکہ فردوس اپنے ساتھ پانچ لاکھ روپے اور480گرام سونے کے زیورات لے گئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ کاپ کی رہنے والی فردوس ایک طلاق شدہ خاتو ن تھی اور سمیر سے اس کی یہ دوسری شادی تھی۔ لیکن سمیر کے ساتھ شادی کے بعد بھی وہ کارکلا کے آصف کے ساتھ عشق کا چکر چلارہی تھی۔ اس مسئلے پر سمیر اور فردوس کے درمیان جھگڑے بھی ہوئے تھے اور بات پولیس اسٹیشن تک بھی پہنچی تھی۔ پولیس نے ان دونوں کے درمیان مصالحت کروادی تھی۔

سمیر کے اچانک لاپتہ ہونے پر جب اس کے والد احمد نے بجپے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تو تحقیقات کے دوران اس کا موبائل لوکیشن تملناڈو میں مدورائے کے قریب دیوادناپٹّی نامی علاقے میں پایا گیا۔منگلورو پولیس نے تملناڈو پولیس سے رابطہ قائم کیا تو وہاں پر سنسان علاقے میں ایک نامعلوم لاش دستیاب ہونے اورپولیس کے ذریعے وہ لاش دفنانے کی بات معلوم ہوئی۔ سمیر کے رشتے داروں نے دیوادناپٹّی پولیس اسٹیشن پہنچ کر وہاں پر موجود دستی گھڑی اور جوتوں کی مدد سے شناخت کرلی کہ دفنائی گئی لاش سمیر کی ہی ہوسکتی ہے۔اس کے بعد قبر کھودکر لاش کو دوبارہ باہر نکالاگیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد باقیات کو سمیر کے رشتے داروں کے حوالے کیا گیا۔ پولیس کے بیان کے مطابق لاش کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے۔اور اس کی پہچان مٹانے کے لئے اس کے چہرے پر تیزاب ڈال کر جلادیا گیا تھا۔پولیس نے سمیر کے باقیات میں سے کچھ حصے فارنسک جانچ کے لئے بھیج دئے ہیں۔

سمجھا جاتا ہے کہ انٹرویو کے بہانے کسی طرح بہلا پھسلاکر سمیر کو بنگلورو پہنچنے اورآصف کے ساتھ باہر جانے پر آمادہ کیا گیا ہوگا یا پھر اسے اغوا کرکے تملناڈو لے جانے کے بعدقتل کرکے سنسان پہاڑی علاقے میں لاش پھینک دی گئی ہوگی۔ خیال رہے کہ بنگلورو سے اپنی بچی کے ساتھ تنہا واپس اپنے مائیکے لوٹنے والی فردوس نے پہلے یہ من گھڑت کہانی سنائی تھی کہ سمیر کے دوسری لڑکی کے ساتھ تعلقات تھے اس لئے وہ اسے چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے۔جبکہ حقیقت یہ تھی کہ خود اس نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو بڑی بے رحمی سے ٹھکانے لگادیا تھا۔

اس کیس کی مزید تحقیقات کے لئے پولیس مفرور ملزمین کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کاگیری اور ہیگڈے کے اندرونی جھگڑے سے بی جے پی کو ہو سکتا ہے نقصان

پارلیمانی انتخابات  کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ضلع اتر کنڑا میں کانگریس اور بی جے پی کی تشہیری مہم رفتار پکڑتی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ ان پارٹیوں کے اندرونی اختلافات بھی دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 مارچ کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...