منگلورو:عبدالبشیر مرڈر کیس میں مزید دوملزموں کی گرفتاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th January 2018, 1:16 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو 15؍جنوری (ایس او نیوز) گزشتہ دنوں کوٹاراچوکی علاقے میں فاسٹ فوڈ کی دکان چلارہے عبدالبشیر نامی شخص کو قتل کرنے کے معاملے میں منگلورو سٹی کرائم برانچ پولیس نے مزید دو ملزمین کو گرفتارکرلیا ہے۔

یاد رہے کہ کاٹی پلّا میں ہندوتوا تنظیم کے کارکن دیپک راؤ مرڈر کا بدلہ لینے کے لئے شرپسندوں کی طرف سے عبدالبشیر کا قتل کیا گیا تھا۔ اور اس تعلق سے پولیس نے اس سے قبل شری جیت، دھنش پجاری،کشن پجاری اور سنجے کوٹیان نامی چار ملزمین کو گرفتار کرلیا تھااور ان سے تفتیش کے دوران پولیس کو یہ بات معلوم ہوئی تھی کہ کچھ مزید شرپسند قتل کی اس واردات میں شامل ہیں۔مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر اب جن دوملزمین کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ان کے نام لتیش (24سال) اور پشپ راج (23سال) بتائے جاتے ہیں۔دونوں ملزمین کوتحقیقات کے لئے کاوور پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مذکورہ بالا ملزمین کو گرفتار کرنے کی کارروائی میں سی سی بی کے انسپکٹرشانتارام، پی ایس آئی شیام سندراور دیگر عملے نے حصہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...