منگلورو:کال سینٹر کے ملازم نے ریلوے ٹریک پر کی خودکشی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th February 2019, 12:01 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو 11؍فروری (ایس او نیوز) مورگن گیٹ پر واقع ایمفیاسس نامی کال سینٹر میں ملازمت کررہے دیپک برکے (41سال) نامی شخص نے پڈیل میں ریلوے ٹریک پر لیٹ کر خود کشی کرلی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق دیپک نے پولیٹکل سائنس میں پوسٹ گریجویشن کیا تھا۔ کچھ عرصے تک کالج میں لیکچرار کی ملازمت کرنے کے بعد اس نے آئی سی آئی سی آئی اور ٹاٹا اے آئی جی انشورنس کمپنیوں میں منیجر کے بطور بھی ملازمت کی تھی۔ گزشتہ سات سال سے وہ کال سینٹر میں کام کررہاتھا۔ وہ غیر شادی شدہ تھا اور اپنی بہن کے ساتھ پڈیل میں واقع ایک فلیٹ میں رہتاتھا۔

بتایاجاتا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے وہ اپنی ڈیوٹی بھی باقاعدگی سے ادا نہیں کررہاتھا اور دوسروں کے بات چیت کرنا بھی کم کردیا تھا۔ ایسا لگتاتھا کہ وہ کسی گھمبیر مسئلے کا شکار ہوگیا ہے۔سنیچر کے دن دفتر میں چھٹی ہونے کی وجہ سے وہ پورا دن گھر پر ہی رہا ۔شام کے وقت اچانک اٹھااوراپناموبائل فون اور پرس ساتھ لے کر گھر سے نکل گیاتو پھر واپس نہیں لوٹا۔ پولیس کا خیال ہے کہ رات کے 9.30بجے کے قریب اس نے ٹرین کے سامنے لیٹ کر خود کشی کی ہوگی۔ کچلے ہوئے سر کے پاس اس کاموبائل فون پڑا ہواتھا جس سے پولیس نے اس کی شناخت کرلی اور اس کے گھر والوں کو اطلاع دی۔ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ دیپک نے ایسا انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔ریلوے پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔