ٹرین میں نشیلے بسکٹ کھلاکر مسافر کو لوٹ لیا گیا

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 30th August 2016, 5:30 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 30؍ اگست (ایس او نیوز)ریل پر سفر کے دوران نشیلے بسکٹ یا دوسری چیزیں کھلا کر مسافروں کو لوٹے جانے کے واقعات اکثر و بیشتر ہوجاتے ہیں۔ میڈیا کے ذریعے اس سلسلے میں رپورٹنگ کے باوجود لوگ بھولے پن میں ساتھی مسافروں کے جھانسے میں آہی جاتے ہیں اور ایسے واقعات بار بار دہرائے جارہے ہیں۔
تازہ واقعہ میں لوٹ کا شکار ہونے والے شخص کا نام وٹّل کا رہنے والاکلفّورڈ ویگاس ہے۔ جو ممبئی میں اپنی بیوی کو رشتے داروں کے یہاں چھوڑنے کے بعد اپنے گاوں آنے کے لئے مستیا گندھا ایکسپریس سے سفر کررہاتھا۔جب ٹرین منگلورو پہنچی تو ساتھی مسافروں نے اس کو جگانے کی کوشش کی مگر وہ بے ہوشی کے عالم میں پڑا ہوا پایا گیا۔اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی تواس نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لینے کے بعد ویگاس کو وینلاک اسپتال میں داخل کروایا۔پھر اس کے رشتے داروں نے اسے وہاں سے پرائیویٹ اسپتال میں منتقل کیا ہے۔ مگر پتہ چلا ہے کہ ویگاس ابھی تک پوری طرح ہوش میں نہیںآیا ہے اور وہ واضح طور پر یہ بتانے کی حالت میں نہیں ہے کہ اصل میں اس کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیاہے۔اس لئے ابھی اس ضمن میں ایف آر آئی درج نہیں کی گئی ہے۔
گمان کیا جاتا ہے کہ کہیں رات کے وقت کھانا کھانے سے پہلے 9.30اور11بجے کے درمیان شاید لٹیروں کے گروہ میں شامل کسی آدمی نے ویگاس کو نشیلے بسکٹ کھلائے ہونگے اورجب وہ پوری طرح نیندمیں ڈوب گیا ہوگا تو اس وقت اسے لوٹ لیا ہوا ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔