منگلورو کے گمشدہ نوجوان کی لاش تملناڈو میں دستیاب۔ قتل کیے جانے کا شبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd September 2018, 1:33 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو23؍ستمبر(ایس او نیوز) گنجی مٹھ کے رہنے والے سمیر (35سال) کے والد احمد نے پولیس میں گم شدگی کی شکایت درج کی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ اپنی بیوی ا وربچی کو ساتھ لے کر ہوائی جہاز کے ذریعے بنگلورو جانے کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا ہے اور اس کی بیوی ااپنی بچی کے ساتھ کاپ میں واقع اپنے مائیکے واپس پہنچ گئی تھی۔ بیوی نے یہ بھی بتایا تھا کہ سمیر کے دوسری خاتون کے ساتھ تعلقات ہیں اور وہ اسے کاپ میں چھوڑ کر چلا گیا ہے۔

دوسری طرف سمیر کے والدین کا کہنا تھا کہ 13ستمبر کو بنگلورو میں انٹرویو دینے کے لئے سمیر اپنی بیوی او ربچے کے ساتھ روانہ ہوا تھا۔15ستمبر تک وہ گھر والوں سے فون پر رابطے میں تھا۔ پھر اس سے کوئی بات نہیں ہوسکی اور 18ستمبر کو اس کی بیوی بچی ساتھ مائیکے واپس پہنچ گئی تھی۔

اب تازہ خبروں کے مطابق گمشدہ سمیر کی لاش تملناڈو میں دستیاب ہوئی ہے۔ سمیر کے بھائی نے اس کے ہاتھ پر بندھی گھڑی اورپاؤں میں پہنے ہوئے جوتوں کی بنیاد پر شناخت کی ہے ۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ کسی سازش کے تحت سمیر کو قتل کردیا گیا ہے۔پولیس تحقیقات سے سچائی سامنے آنے کی امید ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی