منگلورو:اداکار کو بلیک میل کرنے کی کوشش۔ ایک شخص گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th April 2018, 10:26 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو18؍اپریل (ایس او نیوز) ساحلی علاقے کی فلموں(کوسٹل اوڈ) میں کام کرنے والے ایک ایکٹر کو دھمکانے اور بیلک میل کرکے پیسے وصول کرنے کے الزام میں کدری پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ اداکار نے کدری پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی کہ کوئی اسے موبائل فون پر دھمکیاں دے رہا ہے کہ اس کے پاس کچھ ایسی ویڈیو کلپ ہے جس سے اس اداکار کی رسوائی ہوسکتی ہے۔ چونکہ وہ اسے اچھی طرح جانتا ہے اس لئے اس نے یہ کلپ میڈیا کو نہیں دی ہے۔ لہٰذا اگر اداکار اسے 30 ہزار روپے دے گا تو وہ خاموش رہے گا ورنہ پھر وہ ویڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر عام کر دے گا۔

پولیس نے جال بچھایا اور فون کرنے والے کو 15ہزار روپے دینے کا یقین دلاتے ہوئے ایک خاص مقام پر پہنچنے کے لئے کہا گیا۔ رقم وصول کرنے کے لئے جب وہ شخص پہنچا تو پولیس نے اسے گرفتار کرلیا جس کی شناخت کارتھک (25سال) کے طور پر کی گئی ہے۔کیس درج کرنے کے بعد کال ریکارڈس کی بنیاد پر پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...