صبح کی چہل قدمی کرنے والے پر قاتلانہ حملہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd October 2016, 1:23 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو22؍اکتوبر(ایس او نیوز) اپنی عادت کے مطابق صبح کے وقت چہل قدمی کے لئے نکلنے والے کارتھک نامی شخص پر کوناجے کے مقام پر نامعلوم حملہ آوروں نے قاتلانہ حملہ کیا۔

سڑک کے کنارے تلواروں سے کیے گئے اس حملے کی وجہ سے کارتھک کے سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں، جسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ کہتے ہیں کہ چہل قدمی کرتے ہوئے کارتھک روزانہ اپنے دوست سے جاملتا اور وہاں سے بائک پر جمنازیم میں چلا جایا کرتا تھا۔حسب معمول جب وہ گنیش محل کے قریب پہنچا تھا کہ اس پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ۔ فی الحال اس حملے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوئی ہے اور حملہ آوروں کی شناخت بھی نہیں ہوئی ہے۔البتہ پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔