منگلورو سمیت پانچ مقامات پرریپڈ ایکشن فورس کے نئے مراکز قائم ہونگے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th October 2018, 6:26 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو8؍اکتوبر (ایس او نیوز) سنٹرل ریزرو فورس کی ایک شاخ ریپڈ ایکشن فورس(آر اے ایف) جو کہ فسادات کو قابومیں کرنے کی خصوصی مہارت رکھتی ہے،ملک بھر میں اس کے پانچ نئے مراکزقائم کرنے کا فیصلہ مرکزی حکومت نے کیا ہے۔ ان پانچ مراکز کے لئے جومقامات منتخب کیے گئے ہیں اس میں منگلورو بھی شامل ہے۔ اس طرح کرناٹکا میں ریاپڈ ایکشن فورس کا یہ پہلا مرکز ہوگا۔

فی الحال ملک میں آر اے ایف کے مراکزنئی دہلی، علی گڑھ، جمشید پور، کوئمبتور، ممبئی، بھوپال ، میرٹھ، حیدرآباد، الہ آباد اور احمد آباد میں موجود ہیں۔اب مرکزی حکومت نے جن پانچ مقامات کو منتخب کیا ہے ان میں منگلورو کے علاوہ واراناسی، جئے پور، حاجی پور(بہار)اور نوح (ہریانہ) شامل ہیں ۔ اس طرح اب ملک میں آر اے ایف کے جملہ 15مراکز ہونگے۔

منگلورو سٹی پولیس کمشنر ٹی آر سریش نے بتایا کہ آر اے ایف کیمپ کے لئے دو سال قبل تجویز پیش کرتے وقت ہی بجپے اور مرور میں زمین کی نشاندہی کی گئی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس ضمن میں منگلورو کمشنریٹ کو ابھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، کیونکہ اس سے متعلقہ گفت و شنید حکومتی سطح پر کی گئی ہے۔

ریپڈ ایکشن فورس اپنے مخصوص یونیفارم اورساز وسامان کے ساتھ اپنی الگ پہچان رکھتی ہے۔ اس کی تربیت اس انداز سے کی جاتی ہے کہ یہ فسادات پر قابو پانے کے علاوہ زلزلے، طوفان اور سیلاب جیسے قدرتی آفات کے موقع پربھی دیگر فورسس کے ساتھ مل کر راحت رسانی کے کام میں تعاون کیا کرتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...