منگلورو:سبسیڈی کی رقم جاری کرنے کے لئے رشوت طلب کرنے والا آفیسر گرفتار

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 3rd October 2018, 9:38 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو3؍اکتوبر (ایس او نیوز) جنوبی کینرا ضلع پنچایت دفتر کے ایک آفیسر کو اینٹی کرپشن بیورو کے افسران نے اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب وہ ایک ایجنسی کو سرکاری سبسیڈی کی رقم جاری کرنے کے لئے 30ہزار روپے رشوت وصول کررہا تھا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق گرفتار شخص کا نام این ناگیش ہے، جوکہ مرکزی حکومت کی دیہی ایندھن اسکیم (نٹی گریٹیڈ رورل اینرجی پروگرام ) کا پروجیکٹ آفیسر ہے۔ٹارن کی ایجنسی نامی کمپنی کو بایو گیس کے لئے سرکاری سبسیڈی ملنی تھی۔ اس رقم کو جاری کرنے کے لئے ناگیش نے 50ہزار روپے کی رقم طلب کی تھی۔ ایجنسی سے متعلق ایک شخص نے 15ہزار روپے پہلی قسط ادا کرنے کے بعد اے سی بی پولیس کو اس کی اطلاع کردی کہ ناگیش مزید 35ہزار روپے کی مانگ کررہا ہے۔

شکایت ملنے پر اے سی بی پولیس سپرنٹنڈنٹ شرتی این ایس اور ڈی وائی ایس پی سدھیر ہیگڈے کی قیادت میں جال بچھاکر 30ہزار روپے نقد رقم رشوت لیتے ہوئے ناگیش کواس کے اپنے دفتر میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...