منگلورو:اے سی بی نے ہاؤسنگ بورڈ آفیسرکو رشوت لیتے ہوئے کیا گرفتار

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 29th September 2018, 12:33 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،29؍ستمبر(ایس او نیوز) منگلورو اینٹی کرپشن بیوریو کے افسران نے کرناٹکا ہاؤسنگ بورڈ(کے ایچ بی)کے ایک آفیسر کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا مفرور بتایا جارہا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اڈیا پاڈی بجپے کے رہنے والے گنگادھر کے پرکھوں نے کرناٹکا ہاؤسنگ بورڈ سے گھر کی تعمیر کے لئے قرضہ لیا تھا۔یہ پورا قرضہ بے باق کرنے کے بعد گنگادھر نے جب بطور ضمانت رکھے گئے اپنے گھر کے دستاویزات واپس طلب کیے تو کرناٹکا ہاؤسنگ بورڈ جنوبی کینرا کے ایکزیکٹیو انجینئر وجیا کمار اور اسسٹنٹ ریوینیو آفیسر سرینواس شیٹی نے دستاویزات لوٹانے اور نو آبجکشن سرٹفکیٹ دینے کے لئے 20ہزار روپوں کی رشوت طلب کی۔ بہت زیادہ گفت و شنید کے بعدمعاملہ 12ہزار روپے پر طے ہوا۔ گنگادھر نے 2ہزار روپے موقع پر ہی دئے اور بقیہ دس ہزار روپے دوسرے دن دینے کا وعدہ کیا۔
دوسرے دن گنگادھر نے اے سی بی پولیس کے پاس شکایت درج کروائی اور منصوبہ بندی کے ساتھ رقم دینے کے لئے ہاؤسنگ بورڈ کے دفتر پہنچا۔مگر اس وقت ایکزیکٹیو انجینئر وجیا کمار دفتر سے باہر گیا ہواتھا۔ اس لئے گنگادھر نے اسسٹنٹ ریوینیو آفیسر سرینواس کو وہ رقم دی اور اسی وقت اے سی بی ٹیم نے چھاپہ مار کر سرینواس شیٹی کو رنگے ہاتھوں حراست میں لے لیا۔معلوم ہوا ہے کہ اے سی بی کی طرف سے چھاپہ ماری کی اطلاع ملنے پر وجیا کمار فرار ہوگیا ہے۔

اے سی بی سپرنٹنڈنٹ شروتی این ایس، ڈی وائی ایس پی سدھیر کمار ہیگڈے، انسپکٹر یوگیش کمار اور دیگر عملے نے اس مہم میں حصہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔