منگلورو:سی سی بی کانسٹیبل اور مجرم کے بیچ لین دین کا معاملہ۔ آڈیو کلپ ہوگئی وائرل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th December 2018, 12:07 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو6؍ستمبر (ایس او نیوز) مختلف جرائم میں ملوث ایک معروف غنڈے کے ساتھ منگلورو سی سی بی پولیس کانسٹیبل کی بات چیت کا آڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق مبینہ بات چیت پیسے کے لین دین اور دیگر معاملات پر مشتمل ہے جو سی سی بی کانسٹیبل نے کیرالہ اور کرناٹکا میں انجام دئے گئے کئی جرائم میں ملوث تلکّی رفیق کے بیچ ٹیلی فون پر ہوئی ہے۔

معروف مجرم رفیق کے ساتھ معاملہ کرنے والے سی سی بی کانسٹیبل کا نام چندر بتایا جاتا ہے۔ ملیالم زبان میں ہوئی بات چیت کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ کانسٹیبل رفیق کو اس کے مخالف گینگ سے وابستہ افراد کی موبائل لوکیشن اور ان کے ٹھکانوں کے تعلق سے معلومات فراہم کیا کرتا تھا۔ اس میں روپے پیسے کے لین دین کے تعلق سے بھی بات چیت ریکارڈ کی گئی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ کانسٹیبل کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات کو بنیا د بناکر رفیق اپنی کارروائیاں انجام دیا کرتاتھا۔

اس بارے میں منگلورو پولیس کمشنر نے کہا ہے کہ ایک مجرم کے ساتھ پولیس عملے کی ٹیلی فون پر ہوئی گفتگو وائرل ہونے کی بات ان کے علم میں آئی ہے اور انہوں نے اس تعلق سے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ پولیس کے پاس موجود یہ آڈیو کلپ کیسے دوسروں کے ہاتھ لگی اور سوشیل میڈیا پر کیسے وائرل ہوگئی ،اس بات کی بھی تحقیقات کی جائے گی ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...