پانمبور پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک راؤڈی شیٹر کے بھائی کاقتل۔ گینگ وار کا شبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd January 2018, 4:37 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو22؍جنوری (ایس او نیوز) پانمبور پولیس اسٹیشن کے حدود میں تانیر بھاوی چرچ کے پاس واقع اپنے گھر کے ٹیریس پر سوئے ہوئے شخص کو تین اجنبی حملہ آوروں نے قتل کرڈالا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق مقتول کانام شیوراج (45سال)ہے۔ اس کا چھوٹا بھائی بھرتیش ایک راؤڈی شیٹر ہے اور مینڈن گینگ کا گُرگا ہے۔ اور بیجائی راجا مرڈر کیس میں ایک مشتبہ ملزم ہے۔پولیس کو شبہ ہے کہ یہ ایک گینگ وار کامعاملہ اور بھرتیش سے بدلہ چکانے کے لئے ہی اس کے بھائی شیوراج کا قتل کیا گیا ہے۔صبح چار اور پانچ بجے کے دوران جب انجان قاتلوں نے تیز دھاروالے ہتھیاروں سے شیوراج پر حملہ کیا تو اس وقت وہ اپنے گھر کے ٹیریس پر گہری نیند سورہاتھا۔ بری طرح زخمی شیوراج کواسپتال لے جایا گیا مگر اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

قتل کی واردات کی خبر ملنے پر پانمبور پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...