کدری پولیس اسٹیشن کے35سالہ کانسٹیبل نے کی خود کشی
منگلورو23؍فروری (ایس او نیوز) شہر کے کدری پولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹیبل نے پھانسی لگاکر خود کشی کرلی ہے۔مہلوک کانسٹیبل کا نام لوک ناتھ (35سال) بتایا جاتا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق خود کشی کا یہ واقعہ مے ہِل علاقے میں پیش آیا ہے۔ خودکشی کی وجوہات کے سلسلے میں ابھی کوئی بھی بات صاف نہیں ہوئی ہے۔خودکشی سے پہلے لکھی گئی کوئی تحریر بھی دستیاب نہیں ہوئی ہے۔ مہلوک کانسٹیبل لوک ناتھ کے پسماندگان میں بیوی اور بیٹی موجود ہونے کی خبر ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرلینے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔