منگلورو: بائک اور کار کے تصادم میں 22سالہ نوجوان ہلاک۔دوسرا شدید زخمی
منگلورو 24؍مارچ (ایس او نیوز)یایاڈی کے قریب ایک تیز رفتارموٹر بائک کار سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے ایک 22سالہ نوجوان ہلاک اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ پشپ راج اور اس کا دوست اپنی ڈیوٹی انجام دے کر گھر واپس لوٹ رہے تھے۔ پشپ راج کا دوست موٹر بائک چلا رہاتھا اور وہ پیچھے بیٹھا ہوا تھا۔یایاڈی نامی علاقے سے گزرتے ہوئے ان کی بائک کار سے جاٹکرا ئی جس کے نتیجے میں دونوں کو شدیدچوٹیں آئیں۔مقامی لوگوں نے فوری طور پر دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا،لیکن پشپ راج زخموں کی تاب نہ لاکر تھوڑی دیر بعد فوت ہوگیا، جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ کدری پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔