منگلور و ایئر پورٹ پر سونا اسمگل کرنے کی 2کوششیں ناکام۔15.81لاکھ روپے مالیت کا سونا ضبط

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd February 2019, 12:48 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو3؍فروری (ایس او نیوز) منگلورو انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے کسٹم افسران نے سونا اسمگل کرنے کی 2کوششیں ناکام کردیں اور 475.36گرام سونا ضبط کرلیا جس کی مالیت کا اندازہ 15,81,000روپے لگایا گیا ہے۔

پہلے معاملے میں بیرون ملک سے لایا گیا 24کیرٹ کا 358.78گرام سونا ضبط کیاگیا، جس کی مالیت 11.93لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ یہ سونا دبئی سے آنے والے ایک مسافر کے چیک ان بیگیج میں پیپر( فوئل) کی شکل میں موجود تھا۔جبکہ دوسرے معاملے میں 24کیرٹ سونے کا بسکٹ برآمد کیا گیا جس کا وزن116.580گرام تھا اور اس کی مالیت کا اندازہ 3.88لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ سونا مسافر نے اپنے مقعد میں چھپارکھا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔