منگلورو:زکوٰۃ چارٹیبل ٹرسٹ کے زیرا ہتمام 1800طلبا میں 1کروڑر وپئے کے وظائف تقسیم :ریاست میں 3.5کروڑروپئے کی تقسیم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th January 2017, 12:21 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو:15/جنوری  (ایس او نیوز) کرناٹکا زکوۃ چارٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع کے پی یو سی، ڈگری اور پی ایچ ڈی کے 1800 ہونہار طلبا کے درمیان قریب 1کروڑ روپئے کے طلبا وظائف کی تقسیم کاری کا پروگرام شہر کے لوئیلا ہال میں منعقد ہوا۔

پروگرام میں چارٹیبل ٹرسٹ کے صدر اور مینجنگ ٹرسٹی خلیل احمد نے طلبا وظائف کے متعلق جانکاری کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ اس مرتبہ پوری ریاست سے 7000طلبا نے درخواست دی تھی ، جس میں 6000طلبا کی درخواستوں کو قبول کرتے ہوئے 3.5کروڑروپئے کے طلبا وظائف کو تقسیم کیا گیا۔ گذشتہ سال ریاست میں 5600طلبا میں وظائف کی تقسیم کی گئی تھی ، لیکن اس مرتبہ طلبا کی طرف سے زیادہ درخواستیں حاصل ہونےکی وجہ سے وظائف  میں 15فی صدکااضافہ کرنے کی جانکاری دی۔ پروگرام میں تلنگانہ ریاست کے موظف ڈی آئی جی، آئی جی پی اے کے خان نے مسلمانوں کی تعلیمی صورت حال پرروشنی ڈالی۔ گلفار انجنیئرنگ کے بانی صدر پی محمد علی نے بھی طلبا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ وہ ملک اور سماج کے لئے ہمیشہ بہتر بنیں۔ بیاریس گروپ آف انسٹی ٹیوٹنس کے صدر سید محمد بیاری ، سگما فاؤنڈیشن کے امین مدثر، این آرآئی سوبو کوٹا، کرناٹکا زکوۃ چارٹیبل ٹرسٹ کے شاہد علی خان، مجاہد فاروقی ، بیاریس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر ایس ایم رشید حاجی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔