منگلورو:کسانوں کا مفاد بہت اہم ، سیاسی پارٹی قیام وقت کی ضرورت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 31st August 2016, 12:28 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو:30/اگست(ایس او نیوز)محنت و مشقت کے ذریعے کسان جس فصل کو اگاتے ہیں اس کو صحیح قیمت نہیں ملتی ، مناسب مارکیٹ کا انتظام نہیں ہے ، ان حالات کو دیکھتے ہوئے  کسانوں کے مفاد کی خاطر ایک سیاسی پارٹی کا قیام ضروری ہوجانے کی بات کرناٹکا رئیت سنگھ اور ہسیروسینے کے ریاستی نائب صدر جی ٹی رام سوامی نے کی۔

سپاری ، ناریل اور ربر کے تحفظ کی مانگ لے کر کرناٹکا رئیت سنگھ اور ہسیرو سینے دکشن کنڑا کی قیادت میں دکشن کنڑا ڈی سی دفتر کے روبرو اہتمام کئے گئے احتجاج میں وہ خطاب کررہے تھے۔ جائے احتجاج پہنچ کر ڈی سی جگدیش نے کسانوں سے اپیل وصول کی۔ اس موقع پر کسان لیڈر روی کرن پونچ، روپیش رائی ، منجوناتھ رائی، سریش بھٹ، سیتارام، ابراہیم، پرشانت شٹی ، ردریش گوڈا وغیرہ موجود تھے۔ احتجاج سے پہلے کسانوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔