منگلورومیں ائیپا سوامی کے بھگتوں کی کارآگ کی لپیٹ میں: مدد کے لئے دوڑ پڑے  وزیر یوٹی قادر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th January 2017, 12:17 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو:15/جنوری  (ایس او نیوز) شبری میلے سے لوٹنے کے دوران ائیپا سوامی کے بھگتوں کی کار اچانک آگ کی لپیٹ میں آجانے سے پریشان بھگت بے سہار ا ہوکر کسی کی مدد کے انتظار میں کھڑے تھے جس کے دوران ریاستی کابینہ کے وزیر اغذیہ یوٹی قادر جب وہاں سے گذر رہے تھے تو اُن کو دیکھ کر اُن کی مدد کے لئے دوڑ پڑے۔ یہ واقعہ مینگلور کے پمپ ویل میں جمعہ کو پیش آیا ۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابقدھارواڑ ضلع کندگول تعلقہ کے ائیپا سوامی کے بھگت انڈیکاکار پر سوار شبری میلے گئے ہوئے تھے، وہاں پوجا پاٹ کرنے کے بعد جب وہ دھرمستھل  لوٹ رہے تھے تو شہر کے پمپ ویل ۔ ننتور کے درمیان ان کی کار میں اچانک آگ لگ گئی او ر دیکھتے ہی دیکھتے کار آگ کی پوری چپیٹ میں آگئی ، اسی دوران اسی راستے سے گزررہے ریاستی کابینہ کے وزیر اغذیہ یوٹی قادر فوری طورپر اپنی کار اس طرف لے گئے  اور اپنیکار میںموجود پانی سے پھروہاں موجود مٹی سے آگ بجھانے کی کوشش کی، بعد میں  فائر برگیڈ نے آگ پر قابو میں پالیا ۔ اس موقع پر بے سہارا  بھگتوں کو یوٹی قادر نے کھانے پینے کا انتظام کرنے کے لئے علاوہ انہیں ہبلی تک جانے کے لئے رقم کا بندوبست کیا اورسرکاری بس کے ذریعے انہیں شہر بھیجنے کا انتظام کیا۔اس موقع پر وزیر کے ساتھ این ایس کریم، سریش، رفیق، جوسف، سراج، جبار وغیرہ موجود تھے۔

خیال رہے کہ ایسے کئی ایک واقعات ہیں جہاں یوٹی قادر نے عام لوگوں کی مدد کے لئے پہنچ کر ان کا تعاون کیاہے۔بتایا جاتا ہے کہ یو ٹی قادر صاحب وزیر بننے سے پہلے بھی سڑک حادثات کے موقعوں پر جھٹ سے موقع واردات پر پہنچ کر مریضوں کو اسپتال پہنچایا کرتے تھے اور اُن کی ہر ممکن مدد کرتے تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...