اُلال میں مسجد پرپتھراؤ کرتے ہوئے فساد کی سازش : دو ملزم گرفتار
اُلال:9/ جنوری (ایس اؤنیوز)اُلال کے قریب ناٹیکل میں ابراہیم حاجی جمعہ مسجد پر صبح کی اولین ساعتوں میں کئے گئے پتھراؤ معاملے میں فساد کی سازش رچنے کے الزامیں دو ملزموں کو گرفتارکیا گیا ہے۔
گرفتارشدہ ملزموں کی شناخت سُلیا کے انیکل کے یتی راج اور بیدیگوڈے ے نتین بتائی گئی ہے۔ جن کے متعلق بتایاجارہاہے کہ دیر رات ناٹیکل علاقہ میں بائک کے ذریعے پہنچ کر مسجد پرپتھراؤ کرتے ہوئے نقصان پہنچایاتھا۔ کوناجے پولس جائے وقوع پہنچنے سے پہلے ملزمان فرار ہونے کی پولس ذرائع نے خبردی ہے۔
معاملے کی مذمت کرتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کامطالبہ لے کر ناٹیکل دکانداروں نے اپنی دکانیں بند کرکے احتجاج کیا اور آئندہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات وقوع پذیر نہ ہوں متعلقہ محکمہ تحفظاتی اقدامات کئے جانے کا پرزور مطالبہ کیا۔