مینگلور میں نابالغ طالبہ کو شادی کا جھانسہ دے کر حاملہ کرنے والاٹی وی چینل کا کیمرہ مین گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th March 2017, 1:06 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو/کوناجے :24/مارچ(ایس اؤ نیوز)نابالغ طالبہ سے دوستی رچاکر شادی کا جھانسہ دے کر پچھلے کئی دنوں سے مسلسل جسمانی تعلقات قائم کرتے ہوئے طالبہ کو 5ماہ کی حاملہ بنانے والے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین کو محکمہ اطفال کمیٹی کی صلاح پر متاثرہ کی طرف سے درج کی گئی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے کوناجے کی پولس نے پوسکو  قانون کے تحت گرفتارکرکے کیس درج کرلیا ہے۔

گرفتار شدہ ملزم کی شناخت کوناجے میں مقیم انوپ جوگی (26) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ملزم انو پ جوگی گذشتہ اپریل میں سالیتور نامی گاؤں میں ایک پروگرام کے لئے گیا تھا۔ اس دوران وہاں پجیر کی ایک طالبہ سے دوستی ہوئی ، اس کے بعد دوستی قائم رکھتے ہوئے طالبہ کے گھر پہنچا اور انہیں شادی رچانے کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ لگاتار جسمانی تعلقات قائم کرتے ہوئے اُسے حاملہ  کردیا۔

کوناجے پولس تھانے میں شکایت درج کرتے ہوئے متاثرہ نہم جماعت کی طالبہ نے کہاہے کہ میں نے حاملہ ہونےکی بات انوپ کو ستمبر میں ہی بتائی تھی، تب اس نے قتل کی دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ یہ بات کسی کو بتاؤگی تو قتل کردونگا۔ طالبہ کی شکایت قبول کرتے ہوئے پولس نے منگلورو کے لیڈیگوشن اسپتال میں متاثرہ کا میڈیکل ٹسٹ کرایا  ۔ میڈیکل رپورٹ پر ملزم انوپ کو گرفتارکرنے کے بعد اس کے خلاف 506(آئی پی سی ) 5(جے2)6پوکسو 2012کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزم انوپ گذشتہ کچھ مہینے پہلے اُلال کے علاقہ میں کیمرہ مین کے طورپر کام کرنے کے بعد بنگلورو کے ایک چنیل میں بطور کیمرہ مین کی حیثیت سے کام کرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔