منگلورو میں نئے عاشق کے ساتھ مل کر پرانے عاشق کا قتل۔ عدالت نے سنائی 2 ملزمین کو عمر قید کی سزا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th August 2018, 1:59 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو5؍اگست (ایس او نیوز) تکونے عشق اور قتل کے ایک معاملے میں نئے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے پرانے عاشق کو قتل کرنے کاالزام ثابت ہونے پر 6th ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس کورٹ کی طرف سے2 ملزمین کو 25ہزار روپے فی کس جرمانہ اورسزائے عمر قید سنائی گئی ہے۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق سزا پانے والے مجرمین کی شناخت ٹمکور ضلع کے ٹیپتور کے رہنے والے گاوی رنگا عرف رنگا (۲۸سال) اور مولکی کرناڈ کی رہنے والی سشما پریسیلا کے بطور کی گئی ہے۔جبکہ مقتول کا نام اویناش سوورنا (۲۸سال)ہے جو کہ کارکلا کا رہنے والا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ سشما پریسیلا پہلے اویناش کے عشق میں مبتلا ہوئی پھر اس کے ساتھ ہی وہ گاوی رنگا سے بھی محبت کرنے لگی ۔ اس کے بعد پریسیلا نے گاوی رنگا کے ساتھ مل کر اویناش کا  قتل کرتے ہوئے اسے راستے سے ہٹا دیا۔قتل کا یہ معاملہ 2014میں پیش آیا تھا جب کار سے ٹکر کے نتیجے میں اویناش ہلاک ہوگیا تھا۔ اس کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے مولکی سرکل انسپکٹر رامچندرا نائک نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔

عدالت میں اس معاملے کی سماعت کے بعد رنگا کو دفعہ 302کے تحت قتل کا مجرم اور سشما پریسیلا کو قتل پر اکسانے اور اس میں تعاون کرنے کے لئے مجرم قرار دیتے ہوئے دونوں کو عمر قید اورفی کس 25ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرمین کو مزید دو مہینے کی سزا جیل میں کاٹنے ہوگی۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق جرمانے کی رقم میں سے 40ہزار روپے اویناش کے والد کو معاوضے کے طورپر اداکیے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔