منگلورو:دہشت کی سیاست :دستور کے مخالفین قتل کے قابل : ایس ڈی پی آئی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th April 2017, 10:36 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:25/اپریل(ایس اؤنیوز)ایک ایسے وقت جب ملک کے عوام ظالمانہ قوانین کی منسوخی کا مطالبہ کررہے ہیں عین اسی وقت سوشیل ڈیموکرٹیک پارٹی آف انڈیا کے لیڈران نے دستور ہند کی مخالفت کرنے والوں کو بے رحمی کے ساتھ قتل کرنے کی صلاح دی ہے۔

ایس ڈی پی آئی کی طرف سے ملک بھر میں جاری ’’دہشت کی سیاست کے خلاف اتحاد‘‘مہم کی مناسبت سے منگلورو کے اُلال میں ایس ڈی پی آئی کے زیراہتمام منعقدہ عوامی اجلاس میں ایس ڈی پی آئی دکشن کنڑا ضلعی صدر محمد حنیف خان کوڈاجے نے اجلاس کی صدارت کرتےہوئے کہاکہ ’’یہ میں کہہ رہاہوں۔۔۔ ایس ڈی پی آئی کہہ رہی ہے۔۔۔جو کوئی بھارت کے آئین کی مخالفت کرتاہے اس کا چپلوں سے استقبال کریں، شوٹ کریں اور قتل کردیں۔ میں اپنے اس بیان سے کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا‘‘۔اسی اجلاس میں ایس ڈی پی آئی کے قومی صدر اے سعید نے ان ظالمانہ قوانین کی سخت تنقید کی جس کے ذریعے مسلمانوں ، دلتوں اور قبائلوں کو ہراساں کیا جارہاہے ۔انہوں نے ریاست کی موجودہ کانگریس حکومت پر الزام لگایا کہ فرقہ پرست طاقتوں کو سر اٹھا نے کا موقع دیا جارہاہے، فرقہ پرست قوتیں روشن خیال مفکروں اور حقوق انسانی کے کارکنوں کو ہراساں اور قتل کررہی ہیں، انہو ں نے نریندر دھابولکر ، گوند پانسارے اور ایم ایم کلبرگی کے قتل کو بھگوا دہشت گردی قرار دیا۔ اس وقت ہم بہت ہی سنگین حالات سے گزررہے ہیں، جو لوگ اپنے دستوری حقوق کے لئے آواز بلند کررہے ہیں انہیں ملک غدار کہا جارہاہے، سعید نے کہاکہ فرقہ پرست قوتیں ہی ملک کی سب سے بڑے دشمن ہیں۔ عطاء اللہ جوکٹے نے استقبال کیا ۔ اشرف منچی نے شکریہ اداکیا۔ اقبال بیلارے اور زاہد ملار نے نظامت کی۔ ایس ڈی پی آئی کے لیڈران کوسپا، صدیق پتور، اقبال ایم آئی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...