منگلورو :حملوں اور فرقہ وارانہ فسادات کے لئے آر ایس ایس کی حمایت : پی وی موہن

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th June 2017, 9:16 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو:16/جون (ایس اؤنیوز)کلڈکا فساد کے سلسلے میں کانگریس پارٹی کی حمایت کرنے والے اقلیتی طبقہ کو نشان زد کرتے ہوئے انہیں ڈرا دھمکا کر ، ان پر حملہ کرکے فسادات کے لئے آرایس ایس مشتعل کرنے کا اے آئی سی سی ممبر پی سی موہن نے الزام لگایا ۔

کلڈکا چاقو حملہ معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دےکر عوام میں جذباتیت کو بڑھاوادے کر دونوں اضلا ع میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے ، امن میں خلل پیدا کرنے اور ریاستی حکومت کانام بدنام کرنے کے لئے آر ایس ایس اور بی جے پی کوشش کررہے ہیں۔ کانگریس پارٹی کی مانگ ہے کہ فسادات کو بھڑکانے اور اس کا پس پردہ تعاون کرنےو الوں کو بغیر کسی رو رعایت کے فوری طورپر گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ کلڈکا میں بار بار فسادات بھڑکائے جارہے ہیں، آر ایس ایس لیڈر کلڈکا پربھا کر بھٹ کے زہریلے اور اشتعال انگیز بھاشنوں کا دربار ہے ، جس کے لئے وہ اپنے تعلیمی ادارے کا استعمال کررہے ہیں، ان پر سنگین الزام ہے کہ ضلع میں جو بھی فسادات ہوتے ہیں اس میں ان کا ہاتھ ہوتاہے، ان کو گرفتار کرکے جانچ کرنے کی پی وی موہن نے پریس ریلیز کے ذریعے مانگ کی ہے۔

پی وی موہن کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ ضلع میں امن کو بحال رکھنا ہے تو سب سے پہلے اقلیتوں میں اعتماد ، حوصلہ پیدا کرنے کا کام کریں، دستور کے مطابق اقلیتوں اور مظلوم طبقات کی حفاظت کو یقینی بنائیں، پولس پر بھی تعصب برتے جانے کا الزام ہے ، معصوموں کو فوری رہا کیا جائے، خاتون پولس کا استعمال کئے بغیر آدھی رات کو گھروں میں گھس کر عورتوں کو ہراساں کرنے والے پولس اہل کاروں کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مرکزی حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوام میں بے چینی پائی جارہی ہے ، نوٹ بندی سے عوام کنگال ہوگئے ہیں۔ بی جے پی سماج کو تقسیم کرکے حکو مت کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اس وقت ضلع میں جو کچھ ہورہاہے وہ سب ووٹ بینک کے پس منظر میں کیا جارہاہے اور اسی کے لئے فسادات برپا کئے جارہے ہیں۔ نام نہا د دیش بھگتی کے سہارے نوجوانوں کو غلط راہوں پر لے جایا جارہاہے، کانگریس پارٹی سیاسی طورپر اس کا دندان شکن جواب دے گی ، ضلع میں امن کو بحال رکھنے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کی بات کہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔