منگلورو:14/ مارچ (ایس اؤنیوز)سی آر زیڈ علاقہ کے مکین رہائشی سند سےمحروم کئے جانے سے ناراض ہوکر ریاستی کابینہ کے وزیر برائے اغذیہ یوٹی قادر کا گھیراؤ کئے جانے کا واقعہ بدھ کو پیش آیا ہے۔
بدھ کو اُلال بلدیہ کے صحن میں سومیشور، اُلال اور تلپاڑی علاقوں کے قریب 700 سے زائد خاندانوں میں رہائشی سند تقسیم کاری پروگرام میں وزیر یوٹی قادر شریک ہوتے ہوئے تمام میں رہائشی سند تقسیم کئے ۔ پروگرام ختم ہوتے ہی کائیکو کلیری کے عوام نے وزیر قادر کا گھیراؤ کرتے ہوئے سوال کیا کہ بینگرے علاقہ کے مکینوں کو رہائشی سند دی گئی ہیں کیا وہ علاقہ سی آر زیڈ میں نہیں ہے؟ موصولہ اطلاعات کے مطابق کائیکو کلیریا علاقہ کے قریب 179مکینوں کو ولیج اکاؤنٹنٹس نے سی آرزیڈ علاقے میں رہائشی اختیار کئے جانے کی وجہ سے رہائشی سند دینے سے انکار کررہے ہیں جس کے نتیجے میں عوام نے وزیر قاد رکا گھیراؤ کیا۔ عوام کی طرف سے ہوئے گھیراؤ اور سوالات کو دیکھتے ہوئے وزیر قادر نے اس سلسلے میں جانچ کئے جانے کی بات کہتے ہوئے وہاں سے چل دئیے ۔