منگلورو وینلاک اسپتال کے روبرو پرائیویٹ میڈیکل کالج کے طلبا ڈاکٹروں کااحتجاج : تعلیمی وظیفہ کی  ادائیگی کی مانگ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd October 2018, 9:09 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو: 22؍اکتوبر (ایس او نیوز) سرکاری اسپتالوں میں کلینکل سہولیات پانے والے  پرائیویٹ میڈیکل کالج کے سرکاری کوٹہ کے گھریلو ڈاکٹر اور پوسٹ گریجویٹ  ڈاکٹرس کو گزشتہ 8مہینوں سے تعلیمی وظیفہ ادا نہیں کیاگیا ہے ، تعلیمی وظیفہ کی مانگ کرتے ہوئے طلبا ڈاکٹروں نے شہر کے وینلاک اسپتال کے روبرو احتجاج کیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے طلبا ڈاکٹروں نے کہاکہ دن کے 24گھنٹے خدمات انجام دے رہے ہیں، متعدی بیماریاں کا خدشہ ہے ، اس کے باوجودہم لوگ  مریضوں کی ہر طرح کی تشخیص کرتے ہوئے علاج کررہے ہیں۔ حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے کمپلسری لوٹیٹنگ انٹرویز اور پوسٹ گریجویٹ طلبا کے لئے تعلیمی وظیفہ طئے کرتے ہوئے حکم نامہ جاری  کیا تھا مگر ہمیں پچھلے 8مہینوں سے کوئی وظیفہ نہیں ملنے پر طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا۔ طلبا نے دکھڑا سناتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں ہم نے وزیر اعلیٰ کمارسوامی ، وزیر صحت اور تعلیمی وزیر سے بھی بات چیت کی ، لیکن کسی نے بھی ہماری اپیل پر توجہ نہیں دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔