منگلورو: وزیر اعظم مودی کا سنڈے شو :ریاستی کابینہ وزیر یوٹی قادر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th February 2018, 6:30 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:5/ فروری (ایس اؤنیوز) بنگلورو کا دورہ کئے وزیر اعظم مودی نے حسب معمول ایک گھنٹہ جھوٹی کہانی سنا کر چلے گئے ،ان کی آمد سے کانگریس حکومت کو قوت ملتی ہے ، اس کے کوئی اثرات مرتب نہیں ہونگے ، ان کی جھوٹی کہانی پر کرناٹک کےعقل مند لوگ اعتماد نہیں کرتے ،ان کا بنگلورو میں صرف سنڈے شو ہواہے۔ اتوار کو وزیرا عظم نریندر مودی ریاستی بی جے پی کی پریورتنا ریلی کے اختتامی اجلاس میں کئے بھاشن پرتنقید کرتے ہوئے   ریاستی کابینہ وزیر یو ٹی قادر مندرجہ بالا جملوں سے مذاق اڑایا۔

وزیر قادر نے کہاکہ سدرامیا کی قیادت والی کانگریس حکومت کے عوامی اور ترقی جات کاموں کی وجہ سے مودی اور بی جےپی اتنے بوکھلا گئے ہیں کہ آج مودی کا کیا ہوا بھاشن ہی اس کی واضح مثال ہے ۔اور یہی وجہ بھی ہے کہ مودی اپنے بھاشن کا زیادہ تر وقت سدرامیا کی تنقید کے لئے استعمال کیا۔ یوٹی قادر نے کہاکہ دراصل کلسا بنڈوری ، مہا دائی منصوبہ جات کا جو تنازعہ چل رہاہے اس کے حل کی ذمہ داری مرکز پر ہے ،ریاستی کسانوں کے متعلق فکری باتیں کرنی تھیں ان سب کے علی الرغم مودی بغض و عداوت کا سیاسی بھاشن دے کرلوٹے۔

اتوار کو بنگلورو کے بھاشن میں وزیرا عظم مودی نے کہاتھا کہ کرناٹک میں قتل کی سیاست جاری ہے ،یوٹی قادر پلٹ وار کرتے ہوئے کہاکہ اوروہ جب گجرات کے وزیرا علیٰ تھے تو اس وقت ہوئی ہزاروں لوگوں کی نسل کشی کے متعلق ان کا کیا کہنا ہے۔ سال 2018کے کرناٹک انتخابات اور سال 2019میں مرکز کے انتخابات بی جے پی کے مودی پریوار کو ٹھیک ٹھیک جواب دیں گے۔ جس کی پیشن گوئی حالیہ ہوئے لوک سبھا کے تین ضمنی انتخابات میں کانگریس کی جیت سے ہوچکی ہے۔ بی جے پی کو سمجھنا چاہئے کہ یہ باشعور عوام کی جیت ہے۔ رشوت خوری کے الزام قطار در قطار جیل گئے بی جے پی لیڈران کو عوام کرارا جواب دینے کی یوٹی قادر نے بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔