افریقہ کے یوگانڈا میں پھنسے بیلتھنگڈی کے عبدالرشید کوواپس لانے مرکزی حکومت اور سماجی اداروں سے تعائون کی اپیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd March 2017, 1:59 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:22/مارچ(ایس اؤ نیوز) جنوبی افریقہ کے یوگانڈا میں پھنسے مینگلورکے قریبی علاقہ بیلتھنگڈی کے عبدالرشید کو واپس انڈیا لانے اُس کی اہلیہ مُہیم ابراہیم داہر نے مرکزی حکومت سمیت سماجی اداروں سے تعائون کی اپیل کی ہے۔

یہاں مینگلور پریس کلب میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  قریب 10ماہ پہلے یوگانڈ ا میں اُس کے شوہر عبدالرشید  کمپنی کی رقم لے کر گھر لوٹ رہے تھے کہ راستے میں ہی  انہیں لوٹا گیا تھا جس کے نتیجے میں کمپنی نے خود عبدالرشید کے خلاف کیس درج کیا جس کا نتیجہ میں اُن شوہر کوتین مہینوں کے لئے جیل بھیج دیا گیا ۔ اس وقت میں اور میرے بچے لاچار ہوگئے تھے ، لیکن ان سنگین حالات میں ہمارے پڑوسی اور وہاں کی مسجد انتظامیہ نے ہمارے کھانے پینے کا انتظام کرتےہوئے بہترین انسانی رویہ اپنایا۔ پھر اس کے بعد میرے شوہر کو جیل سے ضمانت پر رہا کرانے ، ہمارے کھانے پینے کا انتظام کرنے اور مجھے میرے بچوں کے ساتھ بیلتھنگڈی  بھیجنے میں ایم فرینڈس نے کافی تعاون کیا۔ مگر میرے شوہر ابھی بھییوگانڈا میں پھنسے ہوئے ہیں، جس کے لئے مرکزی حکومت کا تعائون ضروری ہے۔  مُہیم نے مرکزی حکومت سے اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے شوہر کو واپس انڈیا لانے کے لئے تعائون کی اپیل کی ہے۔ مُہیمنے بتایا کہ وہ  ایم فرینڈس کے تعاون سے اپنے بچوں کے ساتھ 20مارچ کو جنوبی آفریقہ کے یوگانڈا سے ممبئی پہنچنے میں کامیاب ہوئیں، پھر  وہاں سے بذریعہ ٹرین منگلورو پہنچی ہیں۔

پریس کانفرنس میں عبدالرشید کے والد جی محمد شافعی نے کہا کہ میں مرکزی حکومت اور دیگر ہمدردان سے دردمندانہ درخواست کرتاہوں کہ کسی طرح میرے بیٹے کو میرے شہر واپس لائیں، چاہے گنجی پی کر سہی ہم گزارہ کرلیں گے ‘‘۔بیڑی مزدوری کاکام کرنےوالے محمد شافعی فی الحال ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں، بیلتھنگڈی میں کرایہ کے مکان میں رہ رہے ہیں۔ بیٹے کو ڈکیتی معاملے میں جیل بھیجنے کے بعد مجھے اطلاع دی گئی تھی اس موقع پر میں نے ایم فرینڈس کے ممبر اور ضلع پنچایت اسٹانڈنگ کمیٹی کے صدر شاہ الحمید سے رابطہ کرتے ہوئے واقعے کی جانکاری دی ، انہی کے تعاون سے میرا بیٹا جیل سے رہا ہواہے، بہو اور بچے منگلورو تک پہنچیں ہیں ۔ اس موقع پر عبدالرشید کے بچے ، فرنڈس ایم کے صدر محمد حنیف حاجی، خازن شجاع محمد ، ٹرسٹی عاشق ، عارف ، انصار وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...