منگلورو:پون راج شٹی قتل معاملہ : 3ملزمان پولس کی تحویل میں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th July 2017, 10:50 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:26/جولائی (ایس اؤنیوز)راؤڑی شیٹر کی فہرست میں درج شدہ وامامنجورو کے روہیا کے بیٹے راؤڑی شیٹر وامامنجورو کوٹیپلکے کے مکین پون راج شٹی (21)قتل معاملے میں دیہی پولس نے 3ملزموں کواپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

پولس تحویل میں موجود ملزمان کی شناخت وامامنجورو کے بیپن ، شرن اور ہریش بتائی گئی ہے۔ افراد کے درمیان جاری پرانی دشمنی کے عوض ملزمان نے پون راج شٹی کا قتل کئے جانے کا پولس کی جارہی پوچھ تاچھ میں پتہ چلنے کی بات کہی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ پون راج شٹی کا پیر کی شام تلواروں سے حملہ کرتے ہوئے قتل کرنے کے بعدملزمان فرار ہوگئے تھے۔ پون راج کی نعش ایک گھر میں پائی گئی تھی۔

پون راج شٹی پر وامامنجورو چک پوسٹ پر سنتوش کوٹاری نامی شخص کے قتل معاملہ،2015میں اس کے باپ روہی داش شٹی کے قتل معاملے میں معاشی امداد فراہم کئے جانے پر برہم ہوکر وامامنجورو کے صنعت کار کے قتل کی سازش رچنے ، 2016میں منگلا دیوی کے قریب ہوئے ڈکیتی معاملہ ، 2017میں پراری میں امیروں کے لوٹنے کے لئے سازش کئے جانےوالے معاملات کو لے کر الزامات عائد تھے۔ انہی وجوہات کی بنا پر اس کو راؤڑی شیٹر کی فہرست میں شمار کیا جارہاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کاگیری اور ہیگڈے کے اندرونی جھگڑے سے بی جے پی کو ہو سکتا ہے نقصان

پارلیمانی انتخابات  کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ضلع اتر کنڑا میں کانگریس اور بی جے پی کی تشہیری مہم رفتار پکڑتی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ ان پارٹیوں کے اندرونی اختلافات بھی دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 مارچ کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...