منگلوروکے لاری ڈرائیور کا قتل کرکے مال لوٹ کر فرار ہونے والے ملزم کو پولس نے کیا گرفتار؛ عدالت نے ملزم کو دی پولس کسٹڈی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th September 2018, 11:01 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو :19/ستمبر(ایس اؤ نیوز) لاری ڈرائیورکے قتل کے معاملے میں گرفتارکردہ ملزم رام نگر ضلع کے اسد اللہ شریف (50)کو پولس کسٹڈی میں دیا گیا ہے۔ اس  معاملے میں مزید کئی لوگوں کے  ملوث ہونے کاشبہ ہے جن کی گرفتاری کے لئے  پولس  نے  جال بچھادیا  ہے۔

28اگست کو سگما کمپنی کا ڈرائیورانیل کمار مینگلور کے  بائیکم پاڑی کے روچی سویا انڈسٹریز سے 7.50لاکھ روپئے مالیت کے 1050باکس تیل لے کر بنگلورو روانہ ہواتھا۔ لیکن جب تیل لے کر لاری متعینہ مقام پر نہیں  پہنچی تو شیوگنیشن ٹرانسپورٹ کے مالک نے 30ستمبر کو پنمبور پولس تھانہ میں لاری سمیت ڈرائیور کے گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔

پنمبورپولس تھانہ کے انسپکٹر کے ایم رفیق اور ایس آئی امیش کمار نے معاملے کی تفتیش شروع کی تو پتہ چلا کہ  رام نگر کا رہنے والا اسداللہ شریف اس کے قتل میں ملوث ہے، جو   بنگلورو کے تعلقہ کمبی پور دیہات میں مقیم ہے۔ پولس نے فوری طورپر اسد اللہ کو اپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کی تو ملزم اسداللہ نے قبول کیا کہ اُس نے اپنے  ساتھیوں کے ساتھ انیل کا قتل کرکے نعش کو رام نگر ضلع کے کمبلگوڈو میں لٹکا دیا تھا اور لاری کا مال لوٹ کروہ اور ان کے ساتھی  فرار ہوگئے تھے۔

ڈرائیور انیل کمار کی نعش کو بنگلورو جنوبی معاون زونل افسر کی نگرانی میں باہر نکالی گئی ، پھرپوسٹ مارٹم کرنے کے بعد نعش گھروالوں کے حوالے کی گئی ۔ ملزموں کے خلاف قتل کا کیس درج کرلیاگیا ہے۔ گرفتارشدہ ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد زائد جانچ کے لئے پولس کسٹڈی میں دیا گیا ہے جہاں ملزم سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...