منگلورومیں نئےپولس کمشنرکا تقرر رد : دیا نند، ناگراج اور راجپا میں کسی ایک کا تقرر ہونے کی توقع

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th May 2017, 4:49 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو:27/مئی (ایس اؤنیوز) منگلورو پولس کمشنر کے عہدے پر نئے کمشنر کے طورپر این، ستیش کمار کا تقرر کرتے ہوئے جمعرات کو جاری کئے گئے حکم نامے کو رد کئے جانےکی سرکاری ذرائع نے خبر دی ہے۔ این، ستیش کمار کو منگلورو پولس کمشنر کے عہدے پر تقرر کرنےکا آر ڈر جاری ہوتے ہی دکشن کنڑا ضلع کے کانگریس وزراء، ارکان اسمبلی نے سخت بے اطمینانی کا اظہار کرتے ہوئے حکم نامے پر نظر ثانی کی ا پیل کی تھی جس کے تحت حکومت نے تبادلہ آرڈر کو رد کرنے کی بات کہی ہے البتہ اس تعلق سے مصدقہ طورپر سرکلر کا جاری ہونا باقی ہے۔

این ستیش کمار جب دکشن کنڑا ضلع کے ایس پی تھے تو دکشن کنڑاضلع میں قانونی نظام کو لے کر لوگوں نے بہت ساری شکایات کی تھیں۔ ملک اور بیرون ملک سطح پر منگلورو کو بدنام کرنے والے واقعات  اور منگلورو کی پیشانی پر بٹہ لگانے والے چرچوں پر حملوں  جیسےمعاملات اور چر چ میں اپنی عبادت میں مگن بھگتوں پر حملہ کئے جانے والے واقعات انہی کے ایس پی کے دور میں پیش آئے تھے انہی وجوہات کی بنا پر ان کے تعلق سے بے اطمینانی کا اظہار کیا گیا تھا۔ دراصل کانگریسی وزراء اور ارکان اسمبلی نے اس بات کو لے کربھی ناراض تھے کہ امسال ودھان سبھا کے انتخابات ہونے والے ہیں ایسے میں منگلورو کمشنر جیسے اہم عہدے پر ان کا تقرر کرنے سے ضلعی عوام میں ایک غلط پیغام چلا جاتاہےاور عوام سخت ناراض ہونے کا خوف تھا۔

اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے وزیر یوٹی قادر نے بتایاکہ جب میں رکن اسمبلی تھا تو اُلال حدود کے ایک چرچ میں لوگ جمع تھے انہیں منتشر کرنے کے لئے پولس نے لاٹھی چارج کیا تھا، اس دوران میں بھی وہاں تھا میں نے خود ضلع ایس پی ستیش کمار کو صبر وسکون اور تحمل سے کام لینے کوکہا تو انہوں نے میری باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے چرچ کے اندر گھس کر اندر موجود بھگتوں کو باہر نکالاتھا، اس کے بعد ہی ضلع کے مختلف مقامات پر شرپسندوں نے کئی کارستانیوں کو انجام دیا تھا۔ اس وقت ضلع کے حالات کو قابو میں کرنے میں وہ پوری طرح ناکام ہوئے تھےانہی باتوں کی طرف میں نے وزیرا علیٰ سدرامیا کی توجہ دلائی۔ ضلع میں امن وسکون بحال رکھنے اورشرپسندوں کو حدمیں رکھنے کے لئے ایک سخت   پولس افسر کی یہاں ضرور ت ہے ، انہی واقعات کے پس منظرکو لے کر این ستیش کمار کا تبادلہ رد کئے جانے کی بات کہی جارہی ہے۔

منگلورو پولس کمشنر کے عہدے کے لئے اس سے قبل دکشن کنڑا ضلع میں ایس پی عہدے پر فائز تین آئی پی ایس افسران کا نام فہرست میں شامل ہونےکی بات کہی جارہی ہے، جن میں دیا نند، ناگراج اور راجپا کے نام سرفہرست ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...