منگلورو:میرے بھائی افتخار علی کی بی جے پی میں شمولیت کی خبریں جھوٹی ہیں: وزیر یوٹی قادر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd April 2017, 11:05 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو:22/اپریل(ایس اؤنیوز)میرے بھائی یوٹی افتخار علی بی جے میں شمولیت اختیار کرنے کی جو خبریں سوشیل نیٹ ورک سمیت کچھ اخبارات میں شائع ہوئی ہیں وہ بالکل بے بنیاد اور جھوٹی ہونے کی بات کہتے ہوئے ریاستی کابینہ کے وزیر برائے غذائی سپلائی یوٹی قادر نے شمولیت سے صریح انکار کیا۔

سنیچر کو شہر کے پُربھون میں پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئے یوٹی قادر نے اپنے بھائی یوٹی افتخار علی کی بی جے پی میں شمولیت کو لےکر سوشیل میڈیا اور پرنٹ میڈیا میں کئی طرح کی جھوٹی خبریں شائع کرنے پر سخت اعتراض جتاتے ہوئے کہاکہ ہمارا خاندان ہمیشہ سے کانگریس سے جڑا رہاہے، ہم میں سے ابھی تک کسی نے بھی کانگریس سے ناطہ نہیں توڑا ہےاور نہ کسی دوسری پارٹی میں شامل ہوئے ہیں، کچھ مفاد پرست مجھے بدنام کرنے اور اپنی سیاسی غرض کو پھیلانے کے لئے ایسی جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں، ہمیں ان سے کچھ بھی لینا دینانہیں ہے۔

مرکزی حکومت کی طرف سے ’’لا ل بتی ‘‘سے کنارہ کش کئے جانے کو لے کر کئے گئے سوال پر یوٹی قادر نے کہاکہ میں لال بتی میرے سر پر لگا کر نہیں گھومتا، اگر حکومت اس کو واپس لینا چاہتی ہے تو لے ، میں اس تعلق سے کوئی سر خراب کرنے والا نہیں ہوں، اگر ریاستی کابینہ یا وزیرا علیٰ اس سلسلے میں کوئی فیصلہ لیتے ہیں تو ہم اس کے پابند ہیں۔

راشن کارڈ کے لئے عرضی داخل کرنے کے تین ماہ بعد بھی راشن کارڈ فراہم کئے جانے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے وزیر نے بتایا کہ ہفتہ بھر کے اندر اس سلسلے میں ضروری اقدام کرنے کا تیقن دیا۔ راشن کارڈ کا مسئلہ آج کل کا نہیں ہے گذشتہ 20سالوں سے چل رہاہے، میں جب بطور غذاسپلائی وزیر کا حلف لیا تو راشن کارڈ کے لئے آسان اصول بنائے ہیں، ایسے اصولوں کو اپنانے والی کرناٹکا وستان کی پہلی ریاست ہے، لیکن تحصیل محکمہ سے ٹھیک طرح سے تعاون نہیں مل پارہاہے جس کی وجہ سے مسئلہ پیدا ہورہاہے، اس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایک ہفتہ میں حل کرنے کی یوٹی قادر نے بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔