منگلورو: مجھے بھگوان پر اعتماد ہے ، کیا کمار سوامی کو بھی ہے ؟: رکن اسمبلی ضمیر احمد خا ن کا چیلنج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd April 2017, 11:02 AM | ساحلی خبریں |

پڈوبیدری :22/اپریل(ایس اؤنیوز)کیا کمار سوامی بھگوان پر عقیدہ رکھتے ہیں، مجھے اللہ اور بھگوان پر اعتقاد ہے ، میں قرآن لےکر دھرمستھل آنے تیار ہوں، کیا وہ بھی تیار ہیں ۔ جے ڈی ایس کے باغی رکن اسمبلی ضمیر احمد خان نے اس طرح اپنے دیرینہ رفیق ،سابق وزیر اعلیٰ کمارسوامی کو چیلنج کیا۔

پڈوبیدری میں ایک صنعت کار کے گھر میں قیام کئے ضمیر احمد خان اخبارنویسوں سے بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ کمارسوامی کے لئےسیاسی زندگی ان کی مجبوری ہے، لیکن ہمیں سیاست کے بغیر بھی زندگی گزارنا آتاہے، جے ڈی ایس کے باغی ارکان اسمبلی کی کانگریس میں شمولیت کی جانکاری میں نے ہی دی تھی ، دیگر کسی نے بھی ایسی بات نہیں کہی ہے، لیکن مجھ سے سوال کرنے کے بجائے میڈیا کے ذریعے کمار سوامی نے چلوورایاسوامی کو سوال کیا ہے۔ جب کہ چلوورایا سوامی نے ایسی بات کبھی نہیں کہی ، کمار سوامی کیا ہیں وہ ریاست کے سبھی لوگ جانتے ہیں، 2007میں انہوں نے یڈیورپا کو اقتدار منتقل کرنے کی قسم کھا کر اس کو توڑ دیا تھا،ان کی دوغلی پالیسی ہے۔

دیوے گوڑا کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے ضمیر احمد خان نے کہاکہ دیوے گوڑا مجھے جانے دیجئے ، سیاست میں کسی کوبھی ترقی پانے نہیں دیتے ، جو کوئی ابھرنے والا لیڈر ہوتاہے انہیں ختم کرنے میں کوئی عار محسو س نہیں کرتے۔ وہ جوکچھ بھی کرتے ہیں خاندانی سیاست ہی اس کا مرکز ہوتی ہے، میں نے کبھی گرکر سیاست نہیں کی ہے ۔

جے ڈی ایس 60سیٹیں جیت لیتی ہے تو میں سیاست سےکنارہ کش ہوجاؤنگا:آئندہ ودھان سبھا انتخابات کے دوران جے ڈی ایس 130حلقوں پر جیت حاصل کرنے کا کمار سوامی دعویٰ کررہے ہیں، بی جےپی مشن 150 شروع کی ہے، دونوں ملا کر 280سیٹ ہوگئے ، جب کہ ریاست میں صرف 224سیٹیں ہی ہیں،میں بھی 200کی بات کرتاہوں، ایسی باتیں ہوتی رہتی ہیں ، فیصلہ سب کچھ عوام کرتے ہیں، لیکن آج کی حالت میں جے ڈی ایس 50سے 60سیٹیں بھی جیت لیتی ہے تو میں رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دے کر سیاست سے کنارہ کش ہونے کی بات ضمیر احمد خان نے کہی۔8نہیں کل 15لوگ ہیں ،تمام باغی ارکان اسمبلی کو کانگریس کا ٹکٹ ملنا یقینی ہے، کانگریس سے کوئی آفر نہیں آیا ہے البتہ ایم ایل اے کا ٹکٹ لازماً دیں گے مجھے سونیا گاندھی اور راہل گاندھی پر پورا اعتماد ہے۔ چارمہینے گزرنے دیجئے، ہم کل 15ارکان ہیں، کسی حال میں بھی جے ڈی ایس نہیں لوٹوں گا۔ اس موقع پر سید مجاہد ، شکیل نواز، وینکٹیش ، عارف پاشاہ ، غلام محمد، دیوی پرساد شٹی ، شیخ احمد وغیرہ موجود تھے۔

مقتول قریشی کے گھر ضمیر احمد خان  کی ملاقات:1لاکھ روپئے کا تعاون:اس سے قبل اُلال درگاہ کمیٹی کی جانب سے منعقدہ تعلیمی پروگرام میں شرکت کے بعد ضمیر احمد خان نے مقتول احمد قریشی کے گھر پہنچ کر اس کی اپاہج بہن کو 1لاکھ روپیوں کا چک عطاکیا۔ اس کے بعد اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قریشی کو انصاف دلانے کے لئے کچھ مسلم تنظیموں کی طرف سے 2مئی کو مسلم اجلاس اور منگلورو چلو پروگرام انعقاد کرنے کااراہ ظاہر کیا تھا، میں از خود ان سے ملاقات کرتے ہوئے اس سلسلے میں بات کیا ہوں، ریاستی وزیر اعلیٰ نے معاملے کو سی آئی ڈی کے ذریعے جانچ کو سونپا ہے، جس سے سچ ظاہر ہوگا، اس دوران اجلاس کا اہتمام کرنا قریشی معاملے سے جوڑ کر دیکھاجائے گا جو صحیح نہیں ہوگا، اسی لئے اجلاس کو ملتوی کرنے کی درخواست کیا ہوں، منتظمین نے مان بھی لیا ہے، البتہ اجلاس کرنا ہی ہے تو رمضان کے بعد منعقد کرنے کا مشورہ دیا ہوں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔