منگلورو:سڑک کنارے باکڑا دکانوں کے خلاف پالیکا میئر کی قیادت میں انخلائی کارروائی :دکانداروں کا احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th July 2017, 10:34 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو:26/جولائی (ایس اؤنیوز)منگلور و مہانگر پالیکا کی میئر کویتا سنیل کی قیادت میں پالیکا افسران اور ٹرافک پولس کے ہمراہ شہر کے اسٹیٹ بینک بس اسٹانڈ کے سڑک کنارے موجود دکانوں کو نکال باہر کرنے کی کارروائی انجام دی گئی ۔

بدھ کو پالیکا افسران ، عملہ اور ٹرافک پولس کے ساتھ اسٹیٹ بینک سے پی وی ایس سرکل تک کا پیدل دورہ کرتے ہوئے میئر کویتا سنیل سڑک کنارے موجود باکڑا دکانوں ، اشتہاری بورڈوں ، پارکنگ کے لئے قبضہ کئے جگہوں وغیرہ کو نکال ہاہر کیا۔ سڑک کنارے لگائی گئی پھلوں ، پھولوں ، ٹی شاپ جیسے باکڑا دکان مالکان کو پالیکا کے افسران نے جگہ خالی کرنےکی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ اگر دوبارہ نظر آئے تو پورا اٹھا کر پالیکا لے جانےکی تنبیہ دی۔ پارکنگ وغیرہ کے لئے سرکاری زمین پر قبضہ کئے کئی ایک تجارتی کامپلکس اور دکانوں کے مالکان کو بھی سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اپنی رجسٹرڈ زمین کی حدود میں رہیں ورنہ قانونی کارروائی کرنےکی دھمکی دی گئی ۔ اسی طرح سڑک کنارے لگائے گئے ہورڈنگس، بڑے بڑے اور چھوٹے اشتہاری بورڈس کو بھی عملہ نے پھاڑ ڈالا یا نکال لیا۔

پالیکا کارروائی کو دیکھتے ہوئے سڑک کنارے باکڑا دکانداروں نے ہمپن کٹا اسٹیٹ بینک کے قریب پالیکا کے خلاف سخت برہمی کااظہا ر کرتے ہوئے میئر کے خلاف نعرے بازی کی اور احتجاج کرنے لگے ۔ باکڑادکانداروں کا کہنا تھا کہ متبادل انتظامات کئے غریب دکانداروں کو نکال باہر کرتےہوئے پالیکا نے بہت بڑی بے انصافی کی ہے۔ کارروائی کے بعد میئر کویتا سنیل نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دکانداروں کے لئے اسٹیٹ بینک کے پاس 208دکانداروں کے لئے سہولت فراہم کی گئی ہے لیکن کوئی بھی اس کا استعمال نہیں کررہاہے، فی الحال آ ج ہم نے دورہ کرتےہوئے معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دی ہیں، راستے کنارے لگائے جانے والے دکانوں کی وجہ سے راہ گیروں کو بڑی دقت ہونے کی بات کہی۔ خیال رہے کہ کچھ روز پہلے میئر اور ان کی ٹیم نے غیر قانونی سکیل گیم سنٹرس اور مساج پارلر پر چھاپہ ماراتھا۔ کارروائی کے دوران میئر کے ساتھ ڈی سی پی ہنومنت رایا اور ٹرافک اے سی پی تلک چندرا موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...