ساحلی پٹی پر ہورہی فرقہ پرستی کے لئے نلین کمار کٹیل اور شوبھا کرندلاجے ہی ذمہ دار ہیں : کے پی سی سی نائب صدر پروفیسر رادھاکرشن

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th September 2018, 8:08 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو :17/ستمبر(ایس اؤ نیوز)  یک جہتی، بھائی چارگی اور امن وشانتی کی خوب صورت جائے دکشن کنڑا  بدامنی اور نفرت آمیز بنانے میں رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل اور شوبھا کرندلاجے ہی اہم ذمہ دار ہیں ، انہی کی وجہ سے میرا ضلع دکشن کنڑا بدنام ہونے کا کے پی سی سی کے نائب صدر پروفیسر رادھا کرشن نے الزام لگایا۔

دکشن کنڑا ضلع کانگریس دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کرتےہوئے کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر پروفیسر رادھا کرشن نے کہاکہ بہت پہلے سے دکشن کنڑا ضلع ہندو مسلم سمیت تمام مذاہب کے ساتھ بھائی چارے کے لئے مشہور و معروف رہا ہے۔ یہاں ہندو مسلم اور دیگر سبھی طبقات مل جل کر رہتے ہیں، سیاسی مفادات کے لئے اس میل جول کو برباد کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ خاص کر ایم  پی حضرات نلین کمار کٹیل اور شوبھا کرندلاجے نے پوری ساحلی پٹی پر مذہبی جذبات بھڑکا کر نفرت کابیج بو رہے ہیں، دونوں بھی نوجوانوں کے  جذبات کو مشتعل کرکے بھائی چارگی اور یک جہتی کو برباد کرنے پر تلے ہونے کا الزام لگایا۔

کانگریس کے ریاستی نائب صدر نے مرکزی حکومت کا بکھیڑا دھیڑ تے ہوئے کہاکہ سب کا وکاس، اچھے دن سمیت 37نعروں کے سہارے مودی نے عوام کو دھوکہ دیا ہے، کوئی بھی نعرہ ابھی تک نافذ العمل نہیں دیکھا گیا ، پٹرول اور پکوان گیس کی قیمتوں پر روک لگانا مودی حکومت کو نہیں ہورہاہے، ارون جیٹلی ، نرملا سیتا رامن ، نتین گڈکری سب جھوٹ بول رہے ہیں۔ وجئے ملیا کہہ رہے ہیں کہ ملک چھوڑنے سےپہلے میں ارون جیٹلی سے ملاقات کیا تھا، ظاہر بات ہے جب دونوں ملاقات کرتے ہیں تو سیاسی باتیں ہی کریں گے گھر کی باتیں تھوڑی کرتے ہیں۔ للت مودی نے بھی کہا ہے کہ ششما سوراج نے ان کی مدد کی ہے۔ ملک کے ان حالات پر مودی بھگتوں کاکیا کہنا ہے ؟ کہتے ہوئے مودی اور ان کے بھگتوں کی دھجیاں اڑائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...