منگلورو:کارتیک راج قتل معاملہ : بہن ، اس کا عاشق سمیت 3گرفتار ؛شدت پسندوں کی سازش ناکام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th April 2017, 12:47 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:29/اپریل(ایس اؤنیوز)پجیرو سدرشن نگر کے مکین کارتیک راج قتل معاملے کولے کر پولس نے کارتیک راج کی بہن اور اس کے عاشق سمیت 3لوگوں کو گرفتارکرتے ہوئے ضلع میں فرقہ وارانہ نفرت اور دشمنی کو ہوادینے والی شدت پسندوں کی  سازشوں کو ناکام بنانے پر عوام نے پولس کی ستائش کی ہے۔

گرفتارشدہ ملزموں کی شناخت مقتول کارتیک راج کی بہن کاویاشری، اس کا عاشق پنڈت ہاؤس سنتوش نگر کامکین گوتم (26)اور گوتم کا بھائی گورؤ(19)بتائی گئی ہے۔ ملزمہ کاویاشری کی شادی ہوچکی ہے شوہر دبئی میں برسرروزگار ہے ، میاں بیوی کے درمیان تعلقات بہتر نہیں تھے، کبھی کبھی دونوں کے درمیان جھگڑے بھی ہواکرتےتھے،کاویا شری نے اپنے بھائی کارتیک راج کے سامنے پوری حقیقت بیان کرتے ہوئے اپنے میکہ چلی آئی تھی، لیکن کارتیک نے اپنی بہن کاویاشری کو نصحیت کرکے دوبارہ شوہر کے گھر بھیج دیا تھا، کاویا شری دوبارہ گھر والوں کی ہراسانی کی وجہ سے میکہ آئی تو کارتیک نے گھر نہ آنے کی تاکید کئے جانے کی بات کہی جارہی ہے۔

اسی بات کو لے کر کاویاشری اور کارتیک راج کے درمیان جھگڑا ہوتا رہتاتھا، موصولہ اطلاعات کے مطابق کارتیک راج نے کوتار میں ایک گھر کرائے سے لے کر بہن کو وہیں رہنے کو کہا۔ اس دوران جس جگہ کاویا شری کام کو جایا کرتی تھی وہاں گوتم سے دوستی ہوئی ، دوستی عشق میں منتقل ہوئی ، کارتیک کو اس کی جانکار ی ملی تو بھائی کارتیک نے بہن کوڈانٹ ڈپٹ کی۔ کارتیک کے سلوک سے بیزار کاویا شری نے اپنے بڑے بھائی کو سبق سکھانے کی ٹھان لی ،اس سلسلے میں اس نے گوتم سے بھی بات چیت کرتے ہوئے پلان بنانے کی بات کہی جارہی ہے ، گوتم نے حامی بھرتے ہوئے سپاری کلر کے ذریعے کارتیک کا قتل کرنے کے لئے رقم کی ضرورت پڑی تو کاویاشری نے 1لاکھ روپئے دینے کی بات کہی۔ جب کہ پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ گوتم اتنے پر اکتفا نہ کرتے ہوئے 4سے 5لاکھ روپیوں کی مانگ کی تھی ۔

ذرائع کی مانیں تو کہانی کا دوسرا رخ یہ بتاتا ہے کہ گوتم اپنے گھر کی تعمیر کررہاتھا جس کے لئے اس کو رقم کی ضرورت تھی اس لئے سپاری کلر کے ذریعے کارتیک کا قتل کرنےکے بجائے خود انجام دینے کو تیا رہوا، اور اس کے لئے اپنا بھائی گورؤ کا استعمال کرتے ہوئے کارتیک پر قاتلانہ حملہ کیا۔ بتایا جارہاہے کہ کاویا شری کو اپنے بھائی کا قتل مقصود نہیں تھا لیکن اپنی راہ کا روڑا بنے کارتیک کے ہاتھ پیر توڑکر گھر میں بٹھانے کا فیصلہ لے کر گوتم کو سپاری دینے کی بات کہی جارہی ہے۔ اس دوران گوتم کی طرف سے کارتیک پر کئے گئے قاتلانہ حملے نے کارتیک کو دنیا سے اٹھادیا۔ انجنئیرنگ ڈگری یافتہ کارتیک صبح سویرے جم کے لئے جایا کرتا تھا، حسب معمول22اکتوبر 2016کو صبح میں گھر سے نکل کر کارتیک گنیش محل کے قریب پہنچا تو بائک پر سوار دو لوگوں نے کسی اڈریس پوچھنے کے بہانے اس کو روکا ، چہرے پر مرچی پاؤڈر ڈال کر سلاخوں سے حملہ کیا تھا۔ شر وع شروع میں یہ ایک حادثہ سمجھا گیا تھا لیکن میڈیکل رپورٹ اور جانچ کے بعد پتہ چلا کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ قتل ہونے کی تصدیق ہوئی ۔ کارتیک راج کے قاتلوں کو گرفتارکرنے کے لئے پولس نے خصوصی ٹیموں کی تشکیل کی تھی جس میں وہ کامیاب ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔