مینگلور بند منانے والے، کیرالہ کے وزیراعلیٰ کی جوتیوں کے برابر بھی نہیں ہیں؛ ہندو شدت پسندتنظیموں پر یو ٹی قادربرس پڑے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th February 2017, 1:35 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو25؍فروری (ایس او نیوز)وزیر غذا جناب یوٹی قادر نے وارتھا بھارتی ڈیلی میڈیا سنٹر کے لانچنگ پروگرام ہندو شدت پسند تنظیموں کی جانب سے مینگلور بند کرنے اور کیرالہ وزیراعلیٰ کی آمد کی مخالفت کرنے پر اُن تنظیموں کو آڑے ہاتھ لیا اور خوب برستے ہوئے  کہا کہ جن لوگوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی ریالی کے خلاف بند اور ہڑتال کا اعلان کیا تھاوہ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجیانن کی جوتیوں کے بھی برابر نہیں ہیں۔یوٹی قادر نے بتایا کہ جو لوگ دستور کی خلاف ورزی کرتے ہیں ، انہیں چپلوں سے مارنا چاہیے۔کیونکہ مسٹر وجیانن کی آمد کے خلاف احتجاج کرنے والے ہماری ثقافت اور دستور کے اس نظریے کی مخالفت کررہے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ 'Athithi Devobhava'.یعنی مہمان خدا جیسا ہوتا ہے ۔

 پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کیرالہ پینارائی وجیانن نے کہا کہ ملک کا اکثر میڈیا یہ کہتا ہے کہ وہ سیکیولر ہے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔ بلکہ فرقہ وارانہ نظریات کی طرف ان کا جھکاؤ ہوتا ہے۔ اور یہ ایک خطرناک رجحان ہے۔ملک میں سیکیولر کیریکٹر کا بنائے رکھنا ، میڈیا کی ذمہ داری ہے۔تقریباً95% میڈیاسرمایہ داروں  کا حامی ہے۔یا سرمایہ داروںcapitalistsکی طرف سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔اور بدقسمتی یہ ہے کہ سرمایہ دارانہ مفادات کو بچائے رکھنے کے لئے میڈیا ہاؤس آپس میں مقابلہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر میڈیا ہاؤس کا اپنا ایک مقررہ نصب العین ہے۔اس میں کچھ غلط نہیں ہے، البتہ یہ سماج کی تعمیری خدمات کے لئے ہونا چاہیے۔

پروگرام میں ضلع انچارج منسٹر رماناتھ رائے،رکن اسمبلی ابھئے چندراجین،جے آر لوبو،محی الدین باوا،میئر ہری ناتھ،میونسپل کارپوریشن کمشنر محمد نذیر،وارتا بھارتی کے چیف ایڈیٹر عبدالسلام پتگے وغیرہ موجود تھے۔

شدت پسند تنظیموں کی جانب سے بند کا سب سے زیادہ اثر اُلال میں : کمیونسٹ پارٹی کی طرف سے منعقدہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی ریالی میں وزیر اعلیٰ کیرالہ پینارائی وجیانن کی شرکت کے خلاف ہڑتال کا اثر  سب سے زیادہ الال  میں پڑا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق الال، کوناجے، منجیشور وغیرہ  علاقوں میں کے ایس آر ٹی سی اور پرائیویٹ بسوں پر پتھراؤ کے زیادہ واقعات پیش آئے۔ تلپاڈی کے مقام پر بس پر ہونے والے پتھراؤ سے ڈرائیوروجئے کے شدید زخمی ہونے کی بھی خبر ملی ہے۔جبکہ ایک اور ڈرائیور ماتاپٹی پر شرپسندوں کی طرف سے حملہ بھی ہوا ہے۔پرائیویٹ بس کے مالکان نے کہا ہے کہ آر ٹی او اور ڈپٹی کمشنر کے دباؤ میں انہوں نے بند کے اعلان کے باوجودبسیں سڑک پر اتاری تھیں۔ اس لئے بسوں کی کانچ توڑنے اور دیگر نقصانات کی ذمہ داری آر ٹی او اور ڈی سی پر عائد ہوتی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...