منگلورو:شریعت کا عملی نمونہ ہی غلط فہمیوں کو دور کرسکتاہے: مسلم پرسنل لاء جلسہ میں محمد کوئیں کا خطاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st May 2017, 2:51 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو:30/اپریل(ایس اؤنیوز)موجودہ دنیا میں سرمایہ دار اپنےمفاد کے لئے سوشیل نیٹ ورک، میڈیاکے ذریعے اسلام اور مسلمانوں کے متعلق دیگر مذاہب کے لوگوں کو متعصب بنانے کی کوشش میں ہیں، اسلاموفوبیا کے نام پر عوام میں خوف پید اکیا جارہاہے، اگر مسلمان اس ماحول سے باہر آنا چاہتے ہیں ، غلط فہمیوں کو دورکرنا چاہتے ہیں تو ان کے لئے ایک ہی ذریعہ ہے وہ یہ کہ مسلمان قرآن اورنبی اکرم ﷺکی سیرت کو اپنا کر دنیا کے سامنے عملی نمونہ پیش کریں ، حالات ہمیں مجبور کررہے ہیں کہ ہم خود اسلام کی طرف لپکیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے رکن ِ شوریٰ ، توکوٹو جمعہ مسجد کے خطیب محمد کوئیں نےکیا۔

جماعت اسلامی ہند کی ملک گیر مسلم پرسنل لاء بیداری مہم کی مناسبت سے منگلورو کے جماعت اسلامی ہند بولار۔جپو کی طرف سے مارنمی کٹے کے نایکس گراؤنڈ میں منعقدہ عوامی اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔ محمد کوئیں نے کہاکہ ایسا خول پید اکیا گیا ہے کہ عوام اسلام اور اسلامی قوانین کا نام سنتے ہیں ڈر جاتےہیں، خوف کو اپنا سرمایہ بنا کر فسطائی قوتیں عوام میں غلط فہمیوں کو پیدا کررہی ہیں، سماج میں پھیلی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے تو مسلمان داخلی طورپر اپنے مسائل حل نکالیں ، زندگی کے ہرموڑ پر قرآن سے رہنمائی حاصل کریں، اپنی زندگی کو عملی نمونہ بنانے کی اپیل کی۔ کچی میمن مسجد کے خطیب مولانا حسین صہیب ندوی نے اسلامی شریعت کے عنوان پر اردو میں خطاب کیا۔ کسٹا بینگرے کی انس بن مالک جمعہ مسجد کے خطیب مولانا ساجد مولوی پرپور نے خاندانی زندگی میں شریعت کے عنوان پر خطاب کیا۔ بولنگڑی کی حوا جمعہ مسجد کے خطیب مولاناسید یحییٰ تنگل مدنی نے جلسہ کی صدارت کی۔ جماعت اسلامی ہند منگلورو کے ناظم علاقہ سعید اسماعیل ، صالح محمد سالی ڈائس پر موجود تھے۔ نجیب شاکیب کی تلاوت قرآن سے جلسہ کا آغاز ہوا۔ رحمت اللہ ماسٹر نے نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...